ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ تشدد اور پولیس کارروائی کے ثبوت اکٹھا کر رہا ہے وکلا کا پینل ، عدالت میں کیا جائے گا پیش

شدد میں مرنے والوں کے اہل خانہ کی قانونی مدد کرنے کے لئے تشکیل دیے گئے وکلا کے پینل کا کہنا ہے کہ اس معاملہ سے متعلق ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں ۔

  • Share this:
میرٹھ تشدد اور پولیس کارروائی کے ثبوت اکٹھا کر رہا ہے وکلا کا پینل ، عدالت میں کیا جائے گا پیش
میرٹھ تشدد اور پولیس کارروائی کے ثبوت اکٹھا کر رہا ہے وکلا کا پینل ، عدالت میں کیا جائے گا پیش

گزشتہ سال 20 دسمبر کو میرٹھ میں پیش آئے تشدد کے واقعات میں پولیس کے اکساوے کی کارروائی اور 6 افراد کے جاں بحق ہونے سے متعلق ثبوتوں کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ تشدد میں مرنے والوں کے اہل خانہ کی قانونی مدد کرنے کے لئے تشکیل دیے گئے وکلا کے پینل کا کہنا ہے کہ اس معاملہ سے متعلق ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں ۔ ویڈیو کلپ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی  بنیاد پر پولیس کارروائی کو کورٹ میں چیلنج کرنے کی پینل نے بات کہی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ 20 دسمبر کو میرٹھ میں پیش آئے تشدد میں 6 افراد کی موت ہوگئی تھی اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔ متاثرین کی قانونی مدد کرنے والے وکلا کے مطابق 6 افراد کی موت سے متعلق پولیس کی یہ تھیوری کہ مرنے والے افراد دنگائیوں کی گولی کا شکار ہوئے تھے ، ثبوتوں کی بنیاد پرغلط ثابت ہوتی نظرآرہی ہے ۔ پینل ایسے تمام ثبوت جمع کر رہا ہے ، جو تشدد بھڑکانے کی  پولیس کارروائی اور 6 افراد کی  موت کی حقیقت کو اجاگر کرسکتا ہے ۔

First published: Jan 20, 2020 09:30 PM IST