ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ تشدد : جمعیت علما ہند کے وکلا کا پینل کرے گا متاثرین کے معاملات کی پیروی

ایڈووکیٹ یوسف قریشی کا کہنا ہے کہ 20 دسمبر کو میرٹھ تشدد میں ہلاک ہوئے افراد کا تعلق بیحد غریب خاندانوں سے ہے ۔ ان کے پاس مقدمہ لڑنے کے لئے نہ تو پیسہ ہے اور نہ ہی طاقت ، ایسے میں جمعیت علماء ہند نے ایسے تمام متاثرین کے معاملوں کی پیروی کیلئے الگ سے وکلاء کے ایک پینل کو تشکیل دیا ہے۔

  • Share this:
میرٹھ تشدد : جمعیت علما ہند کے وکلا کا پینل کرے گا متاثرین کے معاملات کی پیروی
میرٹھ تشدد : جمیعت علما ہند کے وکلا کا پینل کرے گا متاثرین کے معاملات کی پیروی

20 دسمبر کو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران میرٹھ میں پیش آئے تشدد کے واقعات میں 6 افراد کی جانیں تلف ہوگئی تھیں اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔ متاثرین اور پولیس کے خلاف دیگر معاملوں کو لے کر میرٹھ کے وکلاء کے پینل نے جہاں مفت قانونی امداد کی پیش کش کی تھی اور کئی معاملوں میں پیروی کی ، وہیں جمعیت علما ہند کی جانب سے متاثرین کی نہ صرف مالی امداد کی گئی ہے ۔ بلکہ ہر سطح پر قانونی مدد فراہم کرنے کیلئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دے کر وکلاء کے ایک اور پینل کے ذریعہ ضلع عدالت سے لے کر ہائی کورٹ تک قانونی پیروی کی جا رہی ہے ۔


ایڈووکیٹ یوسف قریشی کی سرپرستی میں تشکیل وکلا کا یہ پینل اب متاثرین اور مہلوکین سے وابستہ اس طرح کے کئی معاملوں کی ضلع اور ہائی کورٹ سطح پر پیروی کر رہا ہے ۔ خاص طور پر تشدد میں گولی لگنے سے ہلاک ہوئے افراد کی اب تک ایف آئی آر درج نہ کیے جانے کے معاملہ میں بھی دفعہ 156 تین کے تحت مقدمہ درج کرا کر آگے کی کاروائی کے لئے چارہ جوئی کر رہا ہے ۔


جمعیت علماء ہند مجلس عاملہ کے رکن اور پینل کے سرپرست ایڈووکیٹ یوسف قریشی کا کہنا ہے کہ 20 دسمبر کو میرٹھ تشدد میں ہلاک ہوئے افراد کا تعلق بیحد غریب خاندانوں سے ہے ۔ ان کے پاس مقدمہ لڑنے کے لئے نہ تو پیسہ ہے اور نہ ہی طاقت ، ایسے میں جمعیت علماء ہند نے ایسے تمام متاثرین کے معاملوں کی پیروی کیلئے الگ  سے وکلاء کے ایک پینل کو تشکیل دیا ہے ، جو ضلع سے لے کر ہائی کوٹ اور سپریم کورٹ تک ان معاملات کی پیروی کرے گا ۔ یوسف قریشی کے مطابق ہلاک ہوئے افراد کے معاملوں میں ایف آئی آر کے لئے بھی قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہے ۔ تاکہ مقدمے میں آگے کی کارروائی کی جا سکے ۔

First published: Mar 01, 2020 10:40 PM IST