ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سی اے اے مخالف احتجاج : میرٹھ تشدد کے سلسلہ میں ایس ڈی پی آئی کی بھی پولیس کررہی ہے جانچ ، جانیں کیوں

میرٹھ میں پولیس نے ایس ڈی پی آئی سے وابستہ کئی افراد کو گرفتار کیا اور جیل بھیج دیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ڈی پی آئی کی کارگزاریاں مشتبہ ہیں ، جن کی جانچ ایس آئی ٹی کر رہی ہے ۔

  • Share this:
سی اے اے مخالف احتجاج : میرٹھ تشدد کے سلسلہ میں ایس ڈی پی آئی کی بھی پولیس کررہی ہے جانچ ، جانیں کیوں
سی اے اے مخالف احتجاج : میرٹھ تشدد کے سلسلہ میں ایس ڈی پی آئی کی بھی پولیس کررہی ہے جانچ ، جانیں کیوں

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہروں کے دوران اتر پردیش کے مختلف شہروں میں پیش آئے تشدد کے واقعات میں پی ایف آئی کی سازش کی جانچ کر رہی پولیس اس معاملہ میں اب ایس ڈی پی آئی کی شمولیت اور کردار کی بھی جانچ کر رہی ہے ۔ میرٹھ میں پولیس نے ایس ڈی پی آئی سے وابستہ کئی افراد کو گرفتار کیا اور جیل بھیج دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ڈی پی آئی کی کارگزاریاں مشتبہ ہیں ، جن کی جانچ ایس آئی ٹی کر رہی ہے ۔ خاص طور پر 20 دسمبر کے میرٹھ تشدد معاملہ میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ، جس کی جانچ کی جا رہی ہے ۔


وہیں اس معاملے میں گرفتار ایس ڈی پی آئی کے مقامی ممبر عبد المعید ہاشمی اور نور محمّد کے وکیل کے مطابق دونوں افراد کو پولیس نے 16 دسمبر کو ہی ان کے آفس سے گرفتار کر لیا تھا ،  لیکن معاملہ 20 دسمبر کے تشدد کا درج کرکے جیل بھیج دیا ۔


میرٹھ میں پولیس نے ایس ڈی پی آئی سے وابستہ کئی افراد کو گرفتار کیا اور جیل بھیج دیا ہے ۔
میرٹھ میں پولیس نے ایس ڈی پی آئی سے وابستہ کئی افراد کو گرفتار کیا اور جیل بھیج دیا ہے ۔


اس سلسلہ میں ایس ڈی پی آئی نے عدالت میں استغاثہ داخل کیا ہے اور غیر قانونی طریقہ سے حراست میں رکھنے اور جھوٹے معاملات میں جیل بھیجنے کو لے کر پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
First published: Jan 17, 2020 11:23 PM IST