ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر کولکاتہ میں جاری خواتین کے دھرنے کی جگہ پر خاص پروگرام کا انعقاد

عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر دھرنا کی جگہ پر بھی ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور خواتین نے اپنی زبان کے تحفظ کے مطالبے پر شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

  • Share this:
عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر کولکاتہ میں جاری خواتین کے دھرنے کی جگہ پر خاص پروگرام کا انعقاد
عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر کولکاتہ میں جاری خواتین کے دھرنے کی جگہ پر خاص پروگرام کا انعقاد

سی اے اے اور این ار سی کے خلاف کولکاتہ میں جاری دھرنا کے منچ پر ملک کے موجودہ امور پر بھی خواتین کی گہری نظر ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر دھرنا کی جگہ پر بھی ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور خواتین نے اپنی زبان کے تحفظ کے مطالبے پر شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ 21 فروری کو دنیا بھر میں یوم عالمی مادری زبان کے طور پر منایا جاتا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ سال 1952 میں بنگلہ زبان کے لٸے چلی تحریک میں ایک درجن سے زاٸد لوگوں کی موت ہوٸی تھی ، جس کے بعد 21 فروری کو زبان کے تحفظ کیلئے شہید ہوٸے لوگوں کی یاد میں انہیں خراج عقیدت پیش کرکے جاتا ہے اور اپنی زبان کے لٸے جان دینے والے ان شہیدوں کے جذبات و احساسات کو سامنے لانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

کولکاتا میں مختلف تنظیموں کی جانب سے یوم مادری زبان کے تعلق سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ سی اے اے و این ار سی  کے خلاف دھرنے پر بیٹھی خواتین کے دھرنا کی جگہ پر مختلف تنظیموں کے اراکین بھی پہنچے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں جاری خواتین کے دھرنے کو 46 دن گزر چکے ہیں ، جہاں خواتین کی کافی بھیڑ دیکھی جارہی ہے ۔ خواتین نے سی اے اے و این ار سی کے تعلق سے حکومت کے رویے کو افسوسناک بتاتے ہوٸے اس قانون کو واپس نہ لٸے جانے تک اپنا احتجاج رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

First published: Feb 21, 2020 10:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading