உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مغربی بنگال :گورنر کو سی اے اے کی مخالفت و حمایت کرنے والے دونوں ہی گروپ کو دیکھنا ہوگا ،وفدکی مانگ

    کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں خواتین کا احتجاج جاری۔(تصویر:شبانہ جاوید)۔

    کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں خواتین کا احتجاج جاری۔(تصویر:شبانہ جاوید)۔

    سی اے اے و این آر سی کے خلاف احتجاج پر بیٹھی خواتین نے ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر سے کی ملاقات خواتین نے گورنرسے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ۔

    • Share this:
    سی اے اے و این آر سی کے خلاف احتجاج پر بیٹھی خواتین نے ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر سے کی ملاقات خواتین نے گورنرسے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔کولکاتا کے راج بھون میں پانچ لوگوں پر مشتمل ایک وفد نے گورنر سے کی ملاقات مسلم پرسنل لإ بورڈ کی ممبر و خواتین احتجاج میں شامل عظمی عالمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے گورنر سی اے اے کے تعلق سے لوگوں کے احتجاج سے تو واقف ہیں تاہم کولکاتا میں بڑے پیمانے پر ہورہے احتجاج پر انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے کے سی اے اے کی حمایت میں بھی لوگ سڑک پر ہیں اور اس قانون کو نافذ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ایسے میں انہیں سی اے اے کی مخالفت و حمایت کرنے والے دونوں ہی گروپ کو دیکھنا ہوگا

    سی اے اے و این آر سی کے خلاف احتجاج پر بیٹھی خواتین نے ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر سے کی ملاقات کی۔(تصویر:شبانہ جاوید)۔
    سی اے اے و این آر سی کے خلاف احتجاج پر بیٹھی خواتین نے ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر سے کی ملاقات کی۔(تصویر:شبانہ جاوید)۔


    یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال : حراستی کیمپ کے لیے دی گئی زمین:ممتا بنرجی پر سی پی ایم نے لگایا الزام

    وفد میں شامل مشہور قلمکار شرباری گھوشال نے کہا کے اس معاملے میں گورنر کی مداخلت ضروری ہے۔مغربی بنگال خصوصاً کولکاتا میں سی اے اے و این آر سی کے خلاف ہورہے بڑے پیمانے پر احتجاج کے تعلق سے گورنر کو اپنا ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔ انہوں نے گورنر کی جانب سے اس تعلق سے مرکز کو مکتوب بھیجے جانے کی امید جتائی ہے۔ وہیں کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں خواتین کا احتجاج جاری ہے ۔ 22 جنوری تک خواتین نے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

    یہ بھی پڑھیں:سی اے اے مخالف بہار بند کے دوران ہوئی تھی موت ، اب عامر حنظہ کے گھر کا نہیں کوئی پرسان حال

     
    First published: