شاہین باغ میں مظاہرہ کی جگہ پر چلنے والے بچوں کے اسکول کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ شاہین باغ مظاہرے میں باغ شاہین نامی اسکول چلایا جارہا تھا ، جس میں تقریبا 70 بچے روزانہ صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک تعلیم حاصل کرتے تھے ۔ یہ اسکول جو شام 4 بجے تک چلتا تھا ، اس کو احتیاط کے طور پر 31 مارچ تک بند کردیا گیا ہے ۔
اسکول چلانے والی کہکشاں زاہد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول احتیاط کے طور پر بند ہے ۔ اس اسکول میں وہ تمام بچے پڑھتے تھے ، جن کی مائیں احتجاج میں شامل ہونے کیلئے آتی تھیں یا پھر جو بچے چھٹیاں ہونے کے بعد پڑھنے آنا چاہتے تھے ، ان کو تعلیم دی جاتی تھی ۔ لیکن اب اس کو بند کر دیا گیا ہے ۔
اسکول چلانے والی کہکشاں زاہد کی تصویر ۔
قابل ذکر ہے کہ تقریبا تین ماہ سے شاہین باغ میں خواتین شہریت ترمیمی قانون ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دھرنے پر بیٹھی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔