உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی: تھانے میں کورونا ویکسین کے بدلے اینٹی ریبیز ویکسین دی گئی، ڈاکٹر اور نرس معطل

    ممبئی: تھانے میں کورونا ویکسین کے بدلے اینٹی ریبیز ویکسین دی گئی، ڈاکٹر اور نرس معطل

    ممبئی: تھانے میں کورونا ویکسین کے بدلے اینٹی ریبیز ویکسین دی گئی، ڈاکٹر اور نرس معطل

    ممبئی کے تھانے ضلع کے کلوا علاقے میں ایک ہیلتھ کیئر سینٹر میں کلوا کے رہنے والے راجکمار یادو کو ویکسین کی خوراک کے بجائے اینٹی ریبیز ویکسین (اے آر وی) دی گئی، معاملہ سامنے آنے کے بعد تھانے میونسپل کارپوریشن نے فوری طور پر ڈاکٹر اور نرس کو معطل کردیا۔ تھانے کارپوریشن نے بتایا کہ سینٹر میں تعینات ڈاکٹروں اور نرسوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    تھانہ: ممبئی کے تھانے ضلع کے کلوا علاقے میں ایک ہیلتھ کیئر سینٹر میں کلوا کے رہنے والے راجکمار یادو کو ویکسین کی خوراک کے بجائے اینٹی ریبیز ویکسین (اے آر وی) دی گئی، معاملہ سامنے آنے کے بعد تھانے میونسپل کارپوریشن نے فوری طور پر ڈاکٹر اور نرس کو معطل کردیا۔ تھانے کارپوریشن نے  بتایا کہ سینٹر میں تعینات ڈاکٹروں اور نرسوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔



    کارپوریشن نے کہا کہ جس شخص کو ریبیز کا ٹیکہ لگایا گیا وہ ٹھیک ہے۔ ٹی ایم سی کے ایڈیشنل میونسپل کمشنر سندیپ مالوی نے بتایا کہ پیرکے روز راجکمار یادو کلوا ایسٹ کے اتکونیشور نگر پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ویکسین کے بارے میں پوچھ گچھ کے لئے آئے تھے، سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نے انہیں کوویشیلڈ ویکسین کے کیس پیپر دیئے اور لائن میں کھڑا کیامالوی نے مزید کہا کہ یادو غلطی سے جاکر اے آر وی کی قطار میں کھڑا ہو گیا۔

    نرس اور ڈاکٹر کو ویکسینیشن کے بارے میں مریض کو آگاہ کرنا چاہئے تھا اور کوئی ویکسین دینے سے پہلے کیس پیپر چیک کرنا چاہئے تھا، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔اس طرح کی غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اس لئے ہم نے ان دونوں کو معطل کر دیا ہے۔ مریض کو ڈاکٹر کی نگرانی میں رکھا گیا ہے، اس کی حالت اب ٹھیک ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: