گروگرام میں ایک نوجوان کے ساتھ مبینہ طورپرہوئے تشدد پرٹوئٹ کرنے کے ایک دن بعد نو منتخب رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیرکوبالی ووڈ ادا کارانوپم کھیرنے مشورہ دیا ہے۔ انوپم کھیر نےٹوئٹ کرکے لکھا ہےکہ 'عزیزگوتم گمبھیرآپ کی جیت کے لئےآپ کومبارکباد۔ ایک پرجوش ہندوستانی ہونےکےناطے میں اس سے بہت خوش ہوں'۔
انہوں نے لکھا 'آپ نے مجھ سے کوئی نصحیحت نہیں مانگی ہے، لیکن پھربھی میں آپ سے کہنا چاہوں گا کہ میڈیا کے ایک دھڑے میں مشہورہونےکے جال میں مت پھنسیئے۔ اپنے کام کوبولنے دیجئے، ضروری نہیں کہ بیان دیئے جائیں'۔
کیا تھا گوتم گمبھیرکا ٹوئٹانوپم کھیرکا یہ ٹوئٹ گوتم گمبھیرکےاس ٹوئٹ کےایک دن بعد آیا ہے، جس میں گوتم گمبھیرنےکہا تھا 'گروگرام میں ایک مسلمان کے سرسے ٹوپی اتارنےاورجے شری رام کے نعرے لگانے کےلئے کہا گیا، یہ قابل مذمت ہے۔ گروگرام کے افسران کو اس پرضرور کارروائی کرنی چاہئے۔ ہم ایک سیکولرملک میں رہتے ہں، جہاں جاوید اخترلکھتے ہیں اوہ پالہارے، نرگن اورنیارے اورراکیش اوم پرکارمہرا نے ہمیں دہلی -6 میں عرضیاں گانا دیا ہے'۔
کیا تھا پورا معاملہگروگرام میں ایک مسلم شخص سے جبراً ٹوپی اتروانے کی بات سامنےآئی تھی۔ برکت علی نام کےاس شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ ہفتہ کی رات جب وہ صدربازارواقع جامع مسجد سے اپنے گھرجارہا تھا، تبھی اسی دوران 6 نوجوانوں نےاسے روک لیا۔ اس نےالزام لگایا کہ ان میں سے ایک نوجوان نے اسے ٹوپی اتارنےکوکہا اورجے شری رام اوربھارت ماتا کی جے کے نعرے لگانے کوکہا۔ منع کرنے پراس سے مارپیٹ کی گئی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔