بنگال کے وزیر خزانہ کا الزام ، جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں ان کی آواز دبائی گئی ، انوراگ ٹھاکر نے دیا یہ جواب
انوراگ ٹھاکر ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔
انوراگ ٹھاکر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں نے جی ایس کونسل کی میٹنگوں میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ کسی کی بات کاٹتے ہوئے نہیں سنا ۔ آج ایسا لگ رہا تھا کہ بنگال کے وزیر خزانہ کا انٹرنیٹ کنیکشن ٹھیک نہیں تھا ۔
نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ کی صدرات میں ہفتہ کو جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ ہوئی ۔ اس میٹنگ کے بعد ایک مرتبہ پھر مرکزی اور بنگال حکومتیں آمنے سامنے نظر آئیں ۔ دراصل بنگال کے وزیر خزانہ امت مترا نے دعوی کیا کہ کونسل کی میٹنگ میں ہوئے فیصلوں کی جب انہوں نے مخالفت کی تو ان کی آواز نہیں سنی گئی ۔ مترا کے دعووں پر وزارت خزانہ کے وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر نے جواب دیا ۔
انوراگ ٹھاکر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں نے جی ایس کونسل کی میٹنگوں میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ کسی کی بات کاٹتے ہوئے نہیں سنا ۔ آج ایسا لگ رہا تھا کہ بنگال کے وزیر خزانہ کا انٹرنیٹ کنیکشن ٹھیک نہیں تھا ۔ ٹھاکر نے کہا کہ وزیر خزانہ نے جی ایس ٹی کونسل میں کبھی بھی عدم اتفاق کو نہیں دبایا ۔ سینئر رکن کے ذریعہ اس طرح کے الزامات لگانا زیب نہیں دیتا ہے ۔
In my over two years of attending the GST Council, I have never seen FM @nsitharaman ji cut off anyone during the Council discussions.
She has patiently given each & every speaker as much time as they needed, even if it meant discussions went on for long hours.
انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ وزیر خزانہ نے صبر و تحمل سے ہر رکن کو جتنا ضروری ہو اتنا وقت دیا ہے ۔ بھلے ہی اس کی وجہ سے گفتگو طویل کیوں نہ ہوگئی ہو ۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے امت مترا نے نرملا سیتارمن پر سنگین الزامات لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کے فیصلے کے اعلان کے بعد انہوں نے بار بار اعتراض ظاہر کرنے کی کوشش کی ، لیکن ان کی آواز نہیں سنی گئی ۔ اس کے علاوہ ورچوئل لنک کو کاٹتے ہوئے میٹنگ ختم کردی ۔
اتنا ہی نہیں مترا نے کہا کہ پی پی ای کٹ ، ہینڈ سینٹائزر ، کورونا انتظامات کیلئے ضروری آکسیجن جیسی میڈیکل سپلائی پر جی ایس ٹی لگانا عوام مخالف اور سخت فیصلہ ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔