உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Agnipath Scheme: اگنی ویروں کو سینٹرل آرمڈ فورس میں 10 فیصد ریزرویشن، مخالفت کی آڑ میں گمراہ کئے جارہے نوجوان: انوراگ ٹھاکر

    Agnipath Scheme: اگنی ویروں کو سینٹرل آرمڈ فورس میں 10 فیصد ریزرویشن، مخالفت کی آڑ میں گمراہ کئے جارہے نوجوان: انوراگ ٹھاکر

    Agnipath Scheme: اگنی ویروں کو سینٹرل آرمڈ فورس میں 10 فیصد ریزرویشن، مخالفت کی آڑ میں گمراہ کئے جارہے نوجوان: انوراگ ٹھاکر

    Agnipath scheme, Agniveer scheme, Agnipath Yojana, Anurag Thakur: سی این این نیوز 18 ٹاون ہال میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم ہندوستانی فوج کیلئے ایک بڑا قدم ہے ۔ مرکزی وزیر نے اس اسکیم کے نام پر تشدد اور عوامی املاک کو تباہ کرنے کی بھی مذمت کی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی فوج میں بھرتی کیلئے مرکزی سرکار کے ذریعہ شروع کی گئی اگنی پتھ اسکیم (Agnipath scheme) کو لے کر ملک کے الگ الگ حصوں میں طلبہ احتجاج کررہے ہیں ۔ اس درمیان اسکیم کو لے کر مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر (Union Minister Anurag Thakur) نے ہفتہ کو کئی باتیں کہیں ۔ سی این این نیوز 18 ٹاون ہال میں انہوں نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم ہندوستانی فوج کیلئے ایک بڑا قدم ہے ۔ مرکزی وزیر نے اس اسکیم کے نام پر تشدد اور عوامی املاک کو تباہ کرنے کی بھی مذمت کی ۔

      سی این این نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جو لوگ اگنی پتھ اسکیم کی مخالفٹ کررہے ہیں وہ اپنے چنے ہوئے نمائندے کے ساتھ مل کر پرسکون طور پر غور کریں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس معاملہ پر طلبہ کو مشورہ دینے کیلئے بھی مدعو کیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: صدارتی انتخابات 2022: فاروق عبداللہ نے واپس لیا نام، جموں وکشمیر سے متعلق کہی یہ بڑی بات


      مرکزی وزیر نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم ہندوستانی فوج کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے ۔ اگنی ویروں کی مدت کار ختم ہونے کے بعد اگنی ویروں کو سینٹرل آرمڈ فورسیز میں 10 فیصد ریزرویشن بھی دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں نے تو پہلے ہی مختلف محکموں میں اگنی ویروں کیلئے ریزرویشن کا اعلان کردیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: UP Board 12th Result 2022: یوپی بورڈ نے جاری کیا بارہویں کا ریزلٹ، ایسے کریں چیک


      اگنی پتھ اسکیم کو لے کر ہورے احتجاج کی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظاہرہ کی آڑ میں تشدد ہورہا ہے اور نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ لوگ اس پورے معاملہ پر سیاست کررہے ہیں اور مظاہرہ کیلئے بچوں کو بھیجا گیا ہے ۔

      انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جو لوگ جنہیں مظاہرہ کرنے کیلئے بھیجا گیا ہے وہ اس اسکیم کے بارے میں کیا جانیں گے ۔ میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر آپ کے پاس کوئی سوال یا پھر کوئی مشورہ ہے تو اس پر تبادلہ خیال کریں، ہمیں مسلح افواج میں ڈسپلن لوگوں کی ضرورت ہے ۔ میں تشدد و بربریت کی مذمت کرتا ہوں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: