ہندوستانی نظام پر مسلمانوں کے حاوی ہونے کا خوف بے بنیاد:نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی
ابھیجیت بنرجی نے کہا کہ حکمراں جماعت کے لوگ بھی مسلمانوں کی آبادی کی شرح میں تبدیلی کا خوف دکھارہے ہیں۔یہ صرف آبادی کو متاثر کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔
ابھیجیت بنرجی نے کہا کہ حکمراں جماعت کے لوگ بھی مسلمانوں کی آبادی کی شرح میں تبدیلی کا خوف دکھارہے ہیں۔یہ صرف آبادی کو متاثر کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔
اس دلیل کے ساتھ کہ ہندوستانی نظام پر مسلمانوں کے غالب ہونے کا اندیشہ بے بنیاد ہے ۔گزشتہ سال اکانومی نوبل انعام حاصل کرنے والے ابھیجیت بنرجی نے کلکتہ میں منعقد کل شام ایک تقریب میں کہا کہ ہندوستان میں اقلیتیں اسی طرح ہیں
ہندوستانی نظام پر مسلمانوں کے حاوی ہونے کا خوف بے بنیاد:نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی
جس طریقے سے امریکہ میں ہیں اور دنیا کے کسی بھی ملک میں اقلیتی نظام پر حاوی ہونے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
بنرجی نے کہاکہ ہندوستان اور امریکہ کے کچھ حصے میں اقلیتوں کو تعلیمی اور معاشی اعتبارمحروم کیا گیا ہے۔10دسمبر کو نوبل انعام حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ ابھجیت بنرجی عوامی طور پر اپنے آبائی شہر میں ایک مجمعے سے خطاب کررہے تھے۔بنرجی ”آبادی میں ایک دوسرے کے خوف کے موضوع پر بولتے ہوئے کہا کہ یہ خوف پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ابھیجیت بنرجی نے کہا کہ حکمراں جماعت کے لوگ بھی مسلمانوں کی آبادی کی شرح میں تبدیلی کا خوف دکھارہے ہیں۔یہ صرف آبادی کو متاثر کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کیلئے کوئی دلیل اور ثبوت ان کے پاس نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا ہندوستانی نظام پر حاوی ہوجانے کا خوف بے بنیاد ہے اور اندیشہائے دور دراز کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔
نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی
بنرجی نے سیاست میں غیر جانبدارانہ رویہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہونا چاہتا ہوں بلکہ میں اپنی خدمات کسی کو بھی پیش کرنے کو تیار ہوں۔بنرجی نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاست میں غیر جانبداری کا رجحان کم ہوا ہے۔مگر کسی کو بھی یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ میں کسی کا دشمن ہوں۔میں سماج و معاشرہ کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہوں۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔