உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فوج کا سخت پیغام: دہشت گردوں کو سمجھائیں ماں۔باپ، جو بندوق اٹھائے گا، مارا جائے گا

    علامتی تصویر

    لیفٹننٹ کرنل نے جانکاری دی کہ فوج نے100 گھنٹے سے کم وقت میں پلوامہ دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لے لیا ہے۔ فوج کے مطابق کشمیر میں جیش محمد کو صفایا ہو چکا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

       سری نگر میں قائم فوج کی 15 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ یعنی جی او سی لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلون نے کہا کہ وادی کشمیر میں بندوق اٹھانے والے ہر نوجوان کو مارا جائے گا۔ انہوں نے کشمیری ملٹینٹوں کو ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سرکار ایک موثر سرینڈر و بازآبادکاری پالیسی بنانے میں مصروف عمل ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ڈھلون نے باتیں منگل کو یہاں سی آر پی ایف کے آئی جی آپریشنز ذوالفقار حسن اور آئی جی کشمیر سویم پرکاش پانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔


      انہوں نے مقامی جنگجووں کے والدین بالخصوص ماووں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں سے ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ جانتا ہوں کہ کشمیری سماج میں مائیں ایک اہم رول کردار کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا 'میں آپ کے ذریعے کشمیر کی تمام ماوﺅں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں جنہوں نے ہتھیار اٹھائے ہیں، سے ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے کے لئے کہیں۔ میں یہ جانتا ہوں کہ کشمیری سماج میں مائیں ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ کشمیر میں جس کسی نے بندوق اٹھائی ہے، اس کو ہلاک کیا جائے گا۔ جو خودسپردگی اختیار کرے گا وہ بچ جائے گا'۔


      انہوں نے کہا 'مہربانی کرکے آپ اپنے بچوں سے کہیں کہ وہ خودسپردگی اختیار کریں۔ حکومت کی جانب سے ایک بہت اچھی سرینڈر و بازآبادکاری پالیسی بنائی جارہی ہے۔ اس کا مقصد ہے کہ بھٹکے ہوئے نوجوان خودسپردگی اختیار کرکے اپنی زندگی آرام سے گذاریں۔ جس کسی نے بندوق اٹھائی ہے اس کو مارا جائے گا۔ خودسپردگی اختیار کرنے والے نوجوان بچ جائیں گے'۔ چنار کور کے جی او سی نے دعوی کیا کہ وادی کشمیر میں گذشتہ چند ماہ کے دوران جنگجوئوں کی صفوں میں شمولیت کے رجحان میں کمی آئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'آپ نے بندوق اٹھائی تو مارے جائو گے'۔


      ان کا کہنا تھا 'گذشتہ چند ماہ کے دوران جنگجووں کی صفوں میں شمولیت کے رجحان میں نمایاں کمی آئی ہے۔ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ اس کے لئے کشمیری عوام اور نوجوانوں شاباشی کے مستحق ہیں۔ میں نے پہلے ہی کہا کہ آپ نے بندوق اٹھائی تو مارے جائو گے'۔
      لیفٹیننٹ جنرل ڈھلون نے کہا کہ دشمن طاقتیں کشمیری نوجوانوں کو ریڈکلائز کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا 'دشمن طاقتیں کشمیری نوجوانوں کو ریڈکلائز کرنے میں ملوث ہیں۔ مختلف ایجنسیوں بشمول انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے اقدامات کی وجہ سے نوجوانوں کے ریڈکلائز ہونے میں کمی آئی ہے۔ ریڈکلائزیشن پر مکمل طور پر بریک لگانے کے اقدامات جاری ہیں'۔


      First published: