پاکستان اور چین کی بڑھیں گی مشکلیں ، 3 ستمبر کو ہندوستانی فضائیہ میں شامل ہوں گے اپاچے ہیلی کاپٹر

اے ایچ 64 اپاچے ہیلی کاپٹر دنیا کے سب سے ایڈوانسڈ جنگی ہیلی کاپٹر ہیں ۔ ان کا استعمال امریکی فوج کے ساتھ ہی اسرائیل ، مصر ، نیدر لینڈ اور یو کے جیسے ممالک بھی کررہے ہیں ۔

Aug 30, 2019 11:12 PM IST | Updated on: Aug 31, 2019 12:00 AM IST
پاکستان اور چین کی بڑھیں گی مشکلیں ، 3 ستمبر کو ہندوستانی فضائیہ میں شامل ہوں گے اپاچے ہیلی کاپٹر

پاکستان اور چین کی بڑھیں گی مشکلیں ، ہندوستانی فضائہ میں شامل ہوں گے اپاچے ہیلی کاپٹر

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ تین ستمبر کو امریکہ میں بنے اپاچے اے ایچ 64 ای اٹیک ہیلی کاپٹر کو پنجاب کے پٹھان کوٹ میں ہندوستانی فضائیہ میں شامل کریں گے ۔ 22 ہیلی کاپٹروں میں سے پہلے چار کو امریکی کمپنی بوئنگ نے 27 جولائی کو ہندوستانی فضائیہ کے سپرد کیا تھا ۔ دفاعی امور کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ فضائیہ تین ستمبر کو پٹھان کوٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کررہی ہے ۔ ائیر چیف مارشل بی ایس دھنوا اس پروگرام کے چیف گیسٹ ہوں گے ۔ فضائیہ نے 2015 میں امریکی حکومت اور بوئنگ لمیٹڈ کے ساتھ 22 اپاچے ہیلی خریدنے کیلئے معاہدہ کیا تھا ۔

بتادیں کہ اے ایچ 64 اپاچے ہیلی کاپٹر دنیا کے سب سے ایڈوانسڈ جنگی ہیلی کاپٹر ہیں ۔ ان کا استعمال امریکی فوج کے ساتھ ہی اسرائیل ، مصر ، نیدر لینڈ اور یو کے جیسے ممالک بھی کررہے ہیں ۔ اب ہندوستان بھی اس فہرست میں شامل ہونے جارہا ہے ۔

Loading...

یہ ہیلی کاپٹر آمنے سامنے کی لڑائی میں کارگر ہونے کے ساتھ ہی ساتھ موبائل اسٹرائیک جیسے مشنوں میں بھی استعمال کرنے کے قابل ہے ۔ ساتھ ہی ورٹیکل حملوں کو بھی انجام دے سکتا ہے اور وہ بھی دن ہو یا رات ، یہی نہیں خراب موسم میں بھی وہ کام کرسکتا ہے ۔

اپاچے اے ایچ 64 دو ورزنوں ڈی اور ای میں دستیاب ہے اور ہندوستان نے ای ورزن کا دفاعی سودہ کیا ہے ۔ ای ورزن کے اپاچے اے ایچ 64 ہیلی کاپٹر جدید تکنیک کے اعتبار سے ایڈوانسڈ ہے ۔ اس جنگی طیارہ میں ٹوین انجن ہے ۔ چار بلیڈ اور ایک ساتھ کئی طرح کے حملے کرنے کی صلاحیت ہے ۔ یہی نہیں طیارہ میں ایریل ہتھیاروں کی ڈلیوری کے پلیٹ فارم بہترین تکنیک کے ساتھ ڈیزائن کئے گئے ہیں ۔

Loading...