اپنا ضلع منتخب کریں۔

    انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی دستیاب ہوں گے سپریم کورٹ کے فیصلے، آج سے ہوں گی لاگو

    ۔سپریم کورٹ آف انڈیا۔

    ۔سپریم کورٹ آف انڈیا۔

    انفارمیشن ٹکنالوجی کے ذریعہ عدالتوں کو جدید بنانے میں دہلی ہائی کورٹ پیش پیش رہی ہے۔ ملک کی پہلی پیپر لیس ای کورٹ 2009 میں دہلی میں ہی قائم کی گئی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      یوم جمہوریہ کے موقع پر سپریم کورٹ ملک کی عوام کو بڑی سوغات دینے جارہا ہے۔ ہندوستان کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے بدھ کو اعلان کیا کہ یوم جمہوریہ سے الیکٹرانک سپریم کورٹ رپورٹس (ای ایس سی آر) پروجیکٹ اب مختلف زبانوں میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے فراہم کرنا شروع کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سبھی فیصلے انگریزی میں ہوتے ہیں اس لیے 99.9 فیصد شہری سمجھ نہیں پاتے۔

      سی جے آئی نے وکیلوں سے کہا کہ عدالت عظمیٰ جمعرات کو کچھ مقامی شیڈول زبانوں میں فیصلے فراہم کرنے کے لیے ای ایس سی آر پروجیکٹ کے حصے کو آپریٹ کرے گی۔ ای ایس سی آر کے علاوہ مقامی زبانوں میں سپریم کورٹ کے 1091 فیصلے بھی یوم جمہوریہ پر دستیاب ہوں گے۔

      آٹھویں شیڈول میں ہیں 22 زبانیں
      بتادیں کہ، آئین کے آٹھویں شیڈول میں 22 زبانیں ہیںَ ان میں آسامی، بنگالی، گجراتی، ہندی، کنڑ، کشمیری، کونکنی، ملیالم، منی پوری، مراٹھی، نیپالی، اڑیہ، پنجابی، سنسکرت، سندھی، تمل، تلگو، اردو، بوڈو، سنتھالی، میتھلی اور ڈونگری شامل ہیں۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے، اس کی ویب سائٹ اس کے موبائل ایپ اور نیشنل جیوڈیشیل ڈیٹا گرڈ( این جے ڈی جی) پورٹل پر دستیاب ہوں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      18 سال سے کم عمر کی دلہن کی شادی کیا غیر قانونی ہے؟ کرناٹک ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

      یہ بھی پڑھیں:

      جدیدیت میں سب سے آگے ہے دہلی ہائی کورٹ
      انفارمیشن ٹکنالوجی کے ذریعہ عدالتوں کو جدید بنانے میں دہلی ہائی کورٹ پیش پیش رہی ہے۔ ملک کی پہلی پیپر لیس ای کورٹ 2009 میں دہلی میں ہی قائم کی گئی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ کی تمام عدالتیں اب ای کورٹس کے طور پر کام کر سکتی ہیں اور وقتاً فوقتاً فزیکل سماعتوں کے علاوہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی عدالتی کارروائی انجام دے رہی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: