ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فتح پوری مسجد کے امام مفتی مکرم احمد کی بڑی اپیل، بزرگ اور بیمار مسجد میں نماز کے لئے نہ آئیں

مفتی مکرم احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کا اثر ختم نہیں ہوا ہے بلکہ اس کا اثر بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

  • Share this:
فتح پوری مسجد کے امام مفتی مکرم احمد کی بڑی اپیل، بزرگ اور بیمار مسجد میں نماز کے لئے نہ آئیں
فتح پوری مسجد کے امام مفتی مکرم احمد کی نماز سے متعلق یہ بڑی اپیل

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے بروز پیر یعنی 8 جون سے عبادت گاہوں پر لاک ڈاؤن کا لگا ہوا تالہ کھول دیا گیا ہے اور اس کے لئے تمام طرح کی احتیا۔ط اور ہدایات پر عمل کیا جارہا ہے۔ دہلی میں بھی مذہبی رہنما اور مسجد فتح پوری کے امام مفتی مکرم احمد ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے مسجدوں کے کھولے جانے کو لے کر بڑی اپیل کی ہے۔ مفتی مکرم احمد نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں اور بیماروں کو کورونا وائرس کے خطرے کے مدنظر مسجد میں نماز کے لیے آنے سے احتراز کریں۔


مفتی مکرم احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کا اثرختم نہیں ہوا ہے بلکہ اس کا اثر بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، جہاں لوگ صاف صفائی کا انتظام اور اہتمام کرکے بار بار اپنے ہاتھوں کو دھوئیں، ساتھ ہی ساتھ مسجد میں نماز کی اجازت ملنے کے بعد لوگ اپنے گھروں سے وضو کرکے اور ماسک لگا کر ہی آئیں۔ بغیر ماسک لگائے مسجد میں نہ آئیں، مسجد کے حوض کا پانی وضو کےلئے استعمال نہ کریں، اس لئے اپنے گھروں سے وضو کر کے آئیں۔ کیونکہ اس سے وائرس کا خطرہ ہے۔


مفتی مکرم احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کا اثر ختم نہیں ہوا ہے بلکہ اس کا اثر بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
مفتی مکرم احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کا اثر ختم نہیں ہوا ہے بلکہ اس کا اثر بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔


مفتی مکرم احمد نے کہا کہ جب مسجد میں داخل ہوں تو دروازے کے قریب اپنے جوتے چپل رکھیں۔ مسجد میں انہیں لے کر اندر نہ آئیں، مسجد میں ہر طریقے سے صاف صفائی اور سینیٹایزیشن کا انتظام کیا گیا ہے۔ مسجد میں جائے نماز نہیں بچھائی جائے گی، اس لئے اپنے گھروں سے نماز کے لیے مصلی کپڑا یا جائے نماز لے کر آئیں۔ صفوں میں نماز پڑھنے کے لئے انسپٹکر لگائے گئے ہیں۔ وہی پر نماز ادا کریں اور مسجد میں زیادہ دیر تک قیام نہ کریں اور نماز پڑھ کر اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔ اسی طرح 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو مسجد لے کر نہ آئیں۔ مفتی مکرم احمد نے کہا کہ امید ہے کہ جب ہم لوگ نماز پڑھیں گے اور دعا کریں گے تو کورونا وائرس کی بیماری ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور حکومت کی طرف سے جو ایڈوائزری اور ہدایات جاری کی جا رہی ہیں، ان پر پوری طریقے سے عمل کریں۔
First published: Jun 10, 2020 09:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading