برطانیہ میں ایک نئی بائیکاٹ مہم کے منتظمین نے مسلمانوں سے رمضان المبارک کے دوران اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق سنیچر کے روز برطانیہ میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم فرینڈز آف الاقصیٰ (ایف او اے) نے اس بائیکاٹ مہم کا آغاز کیا۔ جس میں کہا گیا کہ یورپ بھر کے مسلمان پھلوں کے لیبل کی جانچ کرنی چاہئے اور کھجوریں خریدنے سے گریز کرنا چاہئے۔
فرینڈز آف الاقصیٰ کے شمی الزردار نے کہا کہ "اس رمضان میں اسرائیلی کھجوریں نہ خرید کر، مسلم کمیونٹی فلسطین میں اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور نسل پرستی کے خلاف مذمت کا واضح اور سخت پیغام بھیج سکتی ہے۔"
ایف او اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل دنیا میں کھجور کی ایک خاص قسم کا سب سے بڑا پیدا کرنے والا ملک ہے۔ اسرائیل کی 50 فیصد کھجوریں یورپ کو برآمد کی جاتی ہیں، یہ یورپ کے بڑے بازاروں اور دکانوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ ایف او اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں، برطانیہ نے اسرائیل سے 3000 ٹن کھجوریں درآمد کیں جن کی مالیت تقریباً 8.9 ملین ڈالر تھی۔ ایسے میں اس کی کھجوروں کا بائیکاٹ اسرائیل کو بھاری پڑے گا۔
سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نےرمضان میں کچھ پابندیوں اورقواعد کا کیا اعلان، چھڑی بحث
آندھرا پردیش: مسلم قائدین کی وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی سے ملاقاتایف او اے نے بیان میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے اس سال اب تک 13 بچوں سمیت 62 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت خطرناک حد تک مکانات کو مسمار کر رہی ہے اور غیر قانونی بستیوں کو توسیع دے رہی ہے۔ ایف او اے نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ پر زور دیا ہے کہ اسرائیل نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کر رہا ہے اور یورپی ممالک اسرائیل پر پابندیاں لگانے اور بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔
شمی الزردار نے کہا کہ اس رمضان میں اس کی کھجوروں کا بائیکاٹ کریں اور اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا وقت آگیا ہے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہم ایک کمیونٹی کے طور پر مضبوط ہیں۔ اسرائیلی کھجوریں نہ خرید کر ہم اس عمل کے ذریعے دنیا میں اپنی آواز بلند کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔