ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار کے ارریہ میں بھوسا گھر میں آتشزدگی سے 6 بچوں کی جل کر موت

بہار کے ارریہ سے اس وقت کی سب سے بڑی خبر آرہی ہے۔ ضلع کے پلاسی تھانے کے کبیا گاوں میں بھوسا گھر میں آگ لگنے سے 6 بچوں کی جل کر موت ہوگئی۔ آتشزدگی کے حادثہ سے متعلق تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔

  • Share this:
بہار کے ارریہ میں بھوسا گھر میں آتشزدگی سے 6 بچوں کی جل کر موت
بہار کے ارریہ میں بھوسا گھر میں آتشزدگی سے 6 بچوں کی جل کر موت

ارریہ: بہار کے ارریہ سے اس وقت کی سب سے بڑی خبر آرہی ہے۔ ضلع کے پلاسی تھانے کے کبیا گاوں میں بھوسا گھر میں آگ لگنے سے 6 بچوں کی جل کر موت ہوگئی۔ آتشزدگی کے حادثہ سے متعلق تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب، بتایا گیا کہ بھوسا گھر میں اچانک آگ لگنے سے یہ بچے اس میں پھنس گئے۔ آگ کی لپٹوں میں گھرکر 6 بچوں کی موت ہوگئی۔ حادثہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے بچوں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔


بھوسا گھر میں آگ لگنے کے بعد بچوں کو بچانے کے لئے آس پاس کے لوگ دوڑے، لیکن بچوں کو بچایا نہیں جاسکا۔ آتشزدگی کے حادثہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے موقع پر سینکڑوں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ بھیڑ میں شامل کچھ نوجوانوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن آگ میں پھنسے بچوں کو جب تک وہ لوگ نکال پاتے، تب تک معصوموں نے دم توڑ دیا۔ بھوسا گھر میں آگ کیسے لگی، اس بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں مل پائی ہے۔


حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فوراً فائر بریگیڈ کو بھی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے بچوں کی لاش کو بھوسا گھر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے پاس کے اسپتال بھیجا ہے۔ دوسری جانب، کبیا گاوں میں لوگ آتشزدگی کے حادثہ سے حیرت میں ہیں۔ آگ زنی میں 6 معصوم بچوں کے سلجھنے سے گاوں میں ماتم کا ماحول ہے۔ بچوں کے اہل خانہ کا رو روکر برا حال ہوگیا ہے۔ آس پاس کے لوگ بچوں کے اہل خانہ کو تسلی دینے میں مصروف ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 30, 2021 03:41 PM IST