رواں سال دہلی-این سی آر اور شمالی ہند میں یہ تیسرا جھٹکا محسوس کیا گیا ہے۔ حالانکہ 21 مارچ 2023 کو آیا یہ زلزلہ نہ صرف زیادہ شدت کا تھا بلکہ 10-09 سیکنڈ تک رہا۔ اس کی شدت 6.6 تھی جب کہ مرکز افغانستان کا ہندو کُش علاقہ تھا۔ جس طرح بار بار زلزلے کے جھٹکے شمالی ہند میں آرہے ہیں وہ کیا کسی بڑے زلزلے کا اشارہ دے رہے ہیں۔
ویسے واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیالوجی کے سائنسدانوں نے وارننگ دی ہوئی تھی کہ ہمالیائی علاقے میں ایک بڑا زلزلہ آنے کا خطرہ منڈرا رہا ہے، جو کافی بڑے علاقے پر اثر ڈال سکتا ہے۔ آئی آئی ٹی کانپور کےمحکمہ ارتھ سائنس کے پروفیسروں نے بھی مستقبل میں ایک بڑے زلزلے کے آنے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ زمین کے نیچے ہندوستانی پلیٹ و یورییشن پلیٹ کے درمیان ٹکراو بڑھ رہا ہے۔ ہمالیائی علاقے میں بن رہی ہے جیوتھرمل توانائی
واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی، دہرادون کے سائنسدانوں کے مطابق ہندوکش پہاڑوں سے شمال مشرقی ہندوستان تک کا ہمالیائی خطہ زلزلوں کے لیے انتہائی حساس ہے، موجودہ زلزلے کا مرکز بھی ہندوکش کا علاقہ بتایا جا رہا ہے۔ ویسے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمالیائی خطے میں جیولوجیکل انرجی اور نئے لینڈ سلائیڈ زونز بن رہے ہیں جو زلزلوں کی آہٹ دیتے ہیں۔
دنیا بھر میں روز اوسطاً 55 زلزلے آتے ہیں
زلزلے پر نظر رکھنے والی امریکی سائٹ یو ایس سی جی ایس کے مطابق 13 نومبر سے لے کر 14 نومبر کے شروعاتی گھنٹوں تک تقریباً 44 زلزلے دنیا بھر میں آئے ہیں۔ جس میں سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 6.1 جاپان کے آس پاس تھا۔ ویسے جاپان اور فجی کے آس پاس کے علاقوں مین زلزلے خوب آتے ہیں۔
یہ امریکن سائٹ بتاتی ہے کہ دنیا بھر میں روزانہ تقریباً 55 زلزلے آتے ہیں لیکن ان میں سے زیادہ ہلکے ہی ہوتے ہیں۔ جن کی شدت 5.0 کے آس پاس ہوتی ہے۔ روز 3 سے 4 زلزلے آتے ہیں جن کی شدت 6 بھی ہوتی ہے۔
کامکیٹ ارتھ کوئیک کیٹلاگ کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں زلزلوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ پوری دنیا میں زلزلوں کی پیمائش کرنے والے حساس آلات میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ طویل عرصے تک زلزلوں کی پیمائش کر رہے ہیں، اس لیے ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔