ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا- ہند- پاک بارڈر پرکبھی بھی خراب ہوسکتے ہیں حالات، تیار رہے فوج

فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نےکہا ہے'لائن آف کنٹرول پرحالات کسی بھی وقت خراب ہوسکتے ہیں۔ ہمیں ہرکارروائی کےلئے تیاررہنا ہوگا'۔

  • Share this:
فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا- ہند- پاک بارڈر پرکبھی بھی خراب ہوسکتے ہیں حالات، تیار رہے فوج
جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ ایل اوسی پرحالات کبھی بھی خراب ہوسکتے ہیں۔

نئی دہلی: فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے بدھ کو کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) پرحالات کسی بھی وقت خراب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ہرکارروائی کے لئے تیاررہنا ہوگا۔ ان کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اگست میں آرٹیکل 370 کے بیشترالتزامات کو ختم کرنے کے بعد سے پاکستان جموں وکشمیرمیں ایل اوسی پرمسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا 'لائن آف کنٹرول پرحالات کسی بھی وقت خراب ہوسکتے ہیں۔ ہمیں ہرکارروائی کے لئے تیاررہنا ہوگا'۔


تین ماہ میں 680 مرتبہ  جنگ بندی کی خلاف ورزی 


مرکزی وزیرمملکت جی کشن ریڈی نے گزشتہ ماہ لوک سبھا میں کہا تھا کہ 'اگست 2019 سےاکتوبر2019 کے درمیان جموں وکشمیرمیں لائن آف کنٹرول سے متصل سرحد پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کے 950 واقعات رونما ہوئے ہیں'۔ واضح رہےکہ جموں وکشمیرکے راجوری ضلع میں ایل اوسی کے پاس پیرکوہندوستانی فوج اورمشکوک دراندازوں کے درمیان خطرناک گولی باری میں ہندوستانی فوج کے دوجوان شہید ہوگئے۔ افسران نے بتایا کہ پاکستانی فوج ہندوستانی چوکیوں پربھاری گولہ باری کرکے مشتبہ دراندازی میں مدد کررہی ہے۔


مشتبہ سرگرمیوں کی ملی تھی اطلاع

فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے بتایا کہ فوج کے جوانوں کو سندربنی سیکٹرمیں کیری بٹال علاقے میں کنٹرول لائن کے پاس 'مشکوک سرگرمیوں' کی اطلاع ملی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک زبردست دھماکے کی آوازسنائی دی، جس کے بعد پاکستان کی طرف سے زبردست گولہ باری کی گئی، جس پرہندوستانی فوجیوں نے فوراً جوابی کارروائی کی۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ آخری اطلاع ملنے تک گولی باری جاری تھی۔ پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے پونچھ ضلع کے کرشنا وادی سیکٹرمیں ایل اوسی کے پاس مورٹارکے ساتھ ہتھیاروں سے گولہ باری کی۔ ہندوستانی فوج کے جوانوں نے گولی باری کرکے مؤثرطریقے سے جواب دیا۔
First published: Dec 18, 2019 11:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading