ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

فوجی سربراہ نےکہا- ہندوستانی فوج دشمنوں کےکسی بھی مس ایڈونچرکا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار

  • UNI
  • Last Updated: Jul 13, 2020 08:15 PM IST
  • Share this:
فوجی سربراہ نےکہا- ہندوستانی فوج دشمنوں کےکسی بھی مس ایڈونچرکا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار
فوجی سربراہ نےکہا- ہندوستانی فوج دشمنوں کےکسی بھی مس ایڈونچرکا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار

جموں: فوجی سربراہ جنرل ایم ایم ناروانے نےکہا ہے کہ بھارتی فوج دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچرکا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اورجنگجوئوں کی طرف سے دراندازی کی کوششوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔ جموں میں تعینات دفاعی ترجمان کے مطابق فوجی سربراہ نے یہ باتیں پیر کے روز یہاں رائزنگ اسٹار کارپس کے حد اختیار والے علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران کہیں۔ انہوں نے موجودہ سیکورٹی صورتحال اور جموں – پٹھانکوٹ خطے میں تعینات فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔


ترجمان کے مطابق فوجی سربراہ کا جموں میں سی ویسٹرن کمان کے انچارج جی او سی لیفٹیننٹ جنرل آر پی سنگھ، رائزنگ اسٹار کارپس کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی، ٹائگر ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل وی بی نیئر اور دوسرے سیکورٹی افسروں نے خیر مقدم کیا۔ رائزنگ اسٹار کارپس کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی نے فوجی سربراہ کو آپریشنل تیاریوں، سیکورٹی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور اندرونی سیکورٹی معاملات پر بریفنگ دی۔




فوجی سربراہ جنرل ایم ایم ناروانے نےکہا ہے کہ بھارتی فوج دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچرکا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
فوجی سربراہ جنرل ایم ایم ناروانے نےکہا ہے کہ بھارتی فوج دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچرکا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

فوجی سربراہ نے ٹائگر ڈویژن کے جی او سی کے ہمراہ اگلے علاقوں میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس دوران وہاں تعینات فیلڈ فارمیشن کمانڈروں اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ فوجی سربراہ نے گرج ڈویژن کے اگلے علاقوں کا بھی دورہ کیا جہاں اس ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل وائی پی کھانڈوری نے انہیں بریفنگ دی۔ فوجی سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور جنگجوئوں کی طرف سے دراندازی کی کوششوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کی شہ پر جاری درپردہ جنگ اور مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے تمام ایجنسیاں اور حکومت مل کر کام کر رہی ہیں۔ فوجی سربراہ نے ویسٹرن کمان کے تمام فوجی افسروں سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب کیا اور فوجیوں کے حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچر اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 13, 2020 07:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading