آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے ہفتہ کو مشرقی کمانڈ ہیڈکوارٹر کولکاتہ کا دورہ کیا اور اروناچل پردیش و سکم میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر ہندوستان کی فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ایل اے سی ے پاس ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے قریب دیڑھ مہینے بعد جنرل پانڈے نے یہ اہم دورہ کیا ہے۔ عہدیداروں نے کہاکہ مشرقی کمانڈ کے کولکاتہ ہیڈکوارٹر کے سینئر کمانڈروں نے فوجی سربراہ کو فوجیوں کی تعیناتی سمیت مختلف سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔
مشرقی کمان اروناچل پردیش اور سکم سیکٹر میں ایل اے سی کی نگرانی کرتی ہے۔ فوج نے کہا کہ جنرل پانڈے نے پیشہ ور طریقے پر عمل درآمد کرنے اور فرض کے تئیں لگن ہونے کے اعلیٰ اقدار کو بنائے رکھنے کے لیے فوجی عہدیداروں اور فوجیوں کی تعریف کی۔ فوج نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ جنرل منوج پانڈے نے مشرقی کمان ہیڈکوارٹر کولکاتہ کا دورہ کیا اور انہیں آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سلامتی صورتحال کے بارے میں معلومات دی گئی۔ فوجی سربراہ نے فوجی عہدیداروں اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور اعلیٰ سطح کے پروفیشنلزم اور فرائض کے تئیں لگن کے لیے ان کی تعریف کی۔
General Manoj Pande, #COAS visited HQ #EasternCommand#Kolkata and was briefed on operational preparedness & prevailing security situation. #COAS interacted with the officers & troops and appreciated them for high standards of professionalism & devotion to duty. #IndianArmypic.twitter.com/vMsQXutOQ2
فروری میں شمال مشرقی علاقوں میں ہوگا فضائیہ کی میگا ہوائی مشق وہیں، اروناچل پردیش میں ایل اے سی پر چین کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے درمیان، ہندوستانی فضائیہ اگلے مہینے کے آغاز میں شمال مشرقی علاقوں میں اپنی جنگی تیاریوں کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک بڑی ہوائی مشق کرے گی۔ مشرقی فضائی کمانڈ یہ مشق کرے گی۔ ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ اس مشق میں رافیل اور ایس یو-30 ایم کے آئی جہاز سمیت فضائیہ کی اگلی صف کے جنگی طیارے شامل ہوسکتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔