بحرہند میں فوج کی مشقیں شروع، پانچ ممالک کی بحری افواج کا سمندر میں بہادری کا مظاہرہ

بحرہند میں فوج کی مشقیں شروع، پانچ ممالک کی بحری افواج کا سمندر میں بہادری کا مظاہرہ۔ فائل تصویر بشکریہ ٹوئٹر: @US7thFleet

بحرہند میں فوج کی مشقیں شروع، پانچ ممالک کی بحری افواج کا سمندر میں بہادری کا مظاہرہ۔ فائل تصویر بشکریہ ٹوئٹر: @US7thFleet

فرانس کی جانب سے شروع کی گئی لاپے روز کثیرالجہتی مشق 2021 میں دوسرے سیزن میں، ہندوستانی بحری افواج پہلی مرتبہ شامل ہوئی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    فرانس کی قیادت میں پانچ ملکوں کی بحری مشقوں کا پیر سے بحر ہند میں آغاز ہوگیا ہے۔ اس مشق میں ہندوستان،ریاستہائے متحدہ امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کے بحریہ کے جہاز فرانسیسی بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کے بیڑے میں شامل ہوگئے ہیں۔ یہ قواعد پر مبنی انڈوپیسفک کے لیے مشترکہ عزم ہے۔

    سفیر ایمانوئل لینین نے کہا کہ لاپے روز مشق ایک کثیر الجہتی بحری مشق ہے جس کا مقصد شریک ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس مشق میں حصہ لینے والے ممالک کو اپنی آپریشنل، ٹیکٹیکل مہارتوں کو بہتر بنانے، ایک دوسرے کے بحری طریقوں کو بہتر طور پر سمجھنے اور کثیر القومی ماحول میں مل کر کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ اس مشق کا مقصد ہندوستان اور فرانس، روس اور امریکہ کے درمیان فوجی سے فوجی تعلقات کو گہرا کرنا ہے۔

    دوسرے سیزن میں ہندوستانی بحریہ ہوئی تھی شامل

    فرانس کی جانب سے شروع کی گئی لاپے روز کثیرالجہتی مشق کا پہلا سیزن 2019 میں منعقد کیا گیا تھا اور اس میں آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ کی بحری افواج کی شراکت داری دیکھی گئی تھی۔ 2021 میں دوسرے سیزن میں، ہندوستانی بحری افواج پہلی مرتبہ شامل ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    راجیہ بھون کا گھیراؤ کرنے کے دوران پولیس اور کانگریس کارکنان میں جھڑپ،بی جے پی نے کی تنقید

    یہ بھی پڑھیں:

    ہم جنس پرستوں کی شادی کوقانونی حیثیت دینے کامعاملہ :5 ججوں کی آئینی بنچ سے کیاگیارجوع

    سندھوکرتی آبدوز کی عمومی مرمت کے لیے 934 کروڑ کا معاہدہ

    ’آتم نربھر بھارت‘ کو فروغ دیتے ہوئے وزارت دفاع نے پیر کو وشاکھاپٹنم کے ہندوستان شپ یارڈ لمیٹیڈ (ایچ ایس ایل) میں مجموعی طور پر 934 کروڑ روپے کی لاگت سے سندھوکیرتی آبدوز کی عام مرمت کے لیے ایک معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔ سندھوکیرتی تیسری کلوکلاس ڈیزل الیکٹرک آبدوز ہے۔ ریفیٹ پورا ہونے کے بعد، سندھوکیرتی جنگ کے قابل ہوجائے اور ہندوستانی بحریہ کے سرگرم آبدوز بیڑے میں شامل ہوگی۔ اس پروجیکٹ میں 20 سے زیادہ چھوٹے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (ایم ایس ایم ایز) شامل ہیں اور اس منصوبے کی مدت کے لیے روزانہ 1,000 یومیہ روزگار پیدا ہوگا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: