اروناچل پردیش میں انڈین آرمی کاچیتاہیلی کاپٹرگرکرتباہ، پائلٹ اورکو پائلٹ ہلاک

Youtube Video

پائلٹس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ فوج کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ یہ سینگے (Senge )سے مسماری(Missamari) کی طرف اڑان بھررہا تھا۔ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور کو پائلٹ موجود تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Arunachal Pradesh, India
  • Share this:
    ہندوستانی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے منڈلا پہاڑی علاقے کے قریب گر کر تباہ ہو گیااور اس حادثہ میں پائلٹ اور کو پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔سرچ آپریشن کے بعد دوپائلٹس کی لاشیں ملی ہے۔ فوج کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ یہ سینگے (Senge )سے مسماری(Missamari) کی طرف اڑان بھررہا تھا۔ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور کو پائلٹ موجود تھے۔ گوہاٹی کے پبلک ریلیشن آفیسر، لیفٹیننٹ کرنل مہیندر راؤت نے تصدیق کی کہ چیتا ہیلی کاپٹر کا آج صبح تقریباً 9.15 بجے ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

    گزشتہ سال بھی چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔


    اس سے پہلے سال 2022 میں بھی توانگ کے قریب بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں دو پائلٹوں میں سے ایک کی موت ہو گئی۔ آسام کے تیز پور میں فوج کے تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا تھا کہ توانگ کے قریب فارورڈ ایریا میں اڑنے والا آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر 5 اکتوبر 2022 کو صبح 10 بجے کے قریب معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ دونوں پائلٹوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن ایک کو بچایا نہیں جا سکا، مرتے دم تک پائلٹ کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل سوربھ یادو کے نام سے ہوئی ہے۔

    گزشتہ 6 سال میں 18 آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوئے۔


    گزشتہ پانچ سالوں میں بھارتی فوج کے 18 ہیلی کاپٹر یعنی تینوں افواج کے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ یہ معلومات ریاستی وزیر دفاع اجے بھٹ نے گزشتہ سال 17 دسمبر کو لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دی۔ 2017 سے 2021 تک 15 حادثات ہوئے۔ اس کے بعد مزید تین حادثات ہوئے ہیں۔ ان میں سے دو حادثات سال 2022 میں صرف اکتوبر کے مہینے میں ہوئے تھے۔ اس میں رودر اور چیتا ہیلی کاپٹر شامل تھے۔
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: