ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: ایل او سی پر پاکستان کے سیز فائر خلاف ورزی میں ایک جوان شہید

پاکستان (Pakistan) کی طرف سے جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے ضلع راجوری (Rajauri) کے سندربنی سیکٹر (Sunderbani Sector) میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے کئےگئے سیز فائر کی خلاف ورزی (Ceasefire Violation) میں ہندوستانی فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔

  • Share this:

سری نگر: پاکستان (Pakistan) کی طرف سے جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے ضلع راجوری (Rajauri) کے سندربنی سیکٹر (Sunderbani Sector) میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے کئے گئے سیز فائر کی خلاف ورزی (Ceasefire Violation) میں ہندوستانی فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے رات 8 بجے شروع ہوئی فائرنگ میں ہندوستانی فوج کا یہ جوان سنگین طور پر زخمی ہوگیا تھا۔ زخمی جوان کو فوجی اسپتال میں شفٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔ اس دوران ہندوستانی فوج نے بھی پاکستانی فوج کو زبردست جواب دیا۔ رات 8 بجے شروع ہوئی یہ فائرنگ تقریباً رات 10:30 بجے تک چلی۔ فی الحال دونوں طرف سے فائرنگ بند ہے۔

پاکستان کی طرف سے کئے گئے سیز فائر کی خلاف ورزی میں ہندوستانی فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو
پاکستان کی طرف سے کئے گئے سیز فائر کی خلاف ورزی میں ہندوستانی فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو

راجوری میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کی مڈبھیڑ

وہیں راجوری ضلع میں ہی سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑ ہوئی ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے۔ مڈبھیڑ تب شروع ہوئی جب جمعرات کی صبح راجوری کے کالا کوٹ علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں کو دو سے تین دہشت گردوں کےچھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس کے بعد دہشت گردوں کی طرف سے گولی باری شروع کردی گئی، جس کا ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گھیر لیا۔ مارے گئے دہشت گرد کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ موقع پر اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک گولی باری جاری تھی۔

راجوری - پونچھ کے ڈی آئی جی وویک گپتا نے کہا، ’ہمیں کچھ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی پختہ اطلاع ملی تھی۔ اس کی بنیاد پر ہی ایک سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ ابھی تک ہم نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا ہے اور اس سے ہتھیار بھی بر آمد ہوئے ہیں’۔ مارے گئے دہشت گردوں کے پاس سے ایک اے کے -47 رائفل اور 4 ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔
First published: Jun 05, 2020 02:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading