جموں و کشمیر : پلوامہ میں فوج کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ ، 6 جوان اور دو شہری زخمی ، ایک ملی ٹینٹ بھی ڈھیر

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں عید گاہ اریہل علاقہ میں فوج کی گاڑی پر ملی ٹینٹوں کے ذریعہ حملہ کی خبر ہے ۔

Jun 17, 2019 08:04 PM IST | Updated on: Jun 17, 2019 11:54 PM IST
جموں و کشمیر : پلوامہ میں فوج کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ ، 6 جوان اور دو شہری زخمی ، ایک ملی ٹینٹ بھی ڈھیر

پلوامہ میں فوج کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں عید گاہ اریہل علاقہ میں فوج کی گاڑی پر ملی ٹینٹوں کے ذریعہ حملہ کی خبر ہے ۔ خبر ہے کہ ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسیز کی گاڑی پر آئی ای ڈی بلاسٹ کیا ۔ اس حملے میں کیسپر گاڑی تباہ ہوگئی ہے ۔ جائے واقعہ پر سیکورٹی فورسیز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں 6 جوان اور دو شہریوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ سیکورٹی فورسیز نے ایک ملی ٹینٹ کو بھی مار گرایا ہے ۔ یہ حملہ فوج کی پٹرولنگ پارٹی پر کیا گیا ہے ۔ ملی ٹینٹوں نے 44 راجپوتانہ رائفل کو نشانہ بناکر اس حملے کو انجام دیا ۔

Loading...

وہیں دوسری طرف پیر کو جنوبی کشمیر میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں فوج کا ایک میجر شہید ہوگیا اور دو افسران سمیت چار جوان زخمی ہوگئے ۔ افسران کے مطابق جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے اچبل میں یہ مڈبھیڑ ہوئی ۔

Loading...