دشمن کو ’ہاویتزر‘ سے جواب دے گی فوج، 307 ATAGS توپ خریدنے کی تیاری، سیکورٹی فورس کا میگا پلان

دشمن کو ’ہاویتزر‘ سے جواب دے گی فوج، 307 ATAGS توپ خریدنے کی تیاری، سیکورٹی فورس کا میگا پلان

دشمن کو ’ہاویتزر‘ سے جواب دے گی فوج، 307 ATAGS توپ خریدنے کی تیاری، سیکورٹی فورس کا میگا پلان

یہ توپ بھارت فورج اور ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ نے تیار کی ہے۔ اس کا وزن 18 ٹن ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Ladakh, India
  • Share this:
    مشرقی لداخ سے لگی ایل اے سی پر ہندوستان اور چین کے درمیان جاری کشیدگی اور پاکستانی سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی فوج ان دنوں ملکوں کی سرحدوں پر اپنی آرٹلری یعنی توپ خانے کی صلاحیت کو بڑھانے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔ اسی کے تحت فوج نے 307  ATAGS  ہاویتزر توپ خریدنے کی تجویز پیش کی ہے ۔وزارت دفاع نے اس بارے میں جانکاری دی ہے۔

    وزارت دفاع نے کہا کہ ڈیفنس سیکٹر میں ’میک ان انڈیا‘ کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے ہندوستانی فوج سے چین اور پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر تعیناتی کے لیے 307  اڈوانسڈ ٹوڈ آرٹلری گن سسٹم (اے ٹی اے جی ایس) خریدنے کی تجویز وزارت کو سونپی ہے۔ وزارت نے آگے بتایا کہ یہ تجویز 1 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی ہے۔ اس پر بات چیت ہورہی ہے۔ جلد ہی اسے سیکورٹی پر کابینہ کمیٹی کے پاس منظوری کے لیے بھیجا جاسکتا ہے۔

    دفاعی حکام نے کہا کہ یہ دیسی ہاوویتزر کے لیے پہلا آرڈر ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ فوج مختلف اونچائی والے علاقوں میں اس کا تجربہ کر رہی ہے۔ استعمال کنندہ کی طرف سے دی گئی تجاویز کے مطابق انہیں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اسے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او ) نے دو نجی فرموں ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم لمیٹیڈ اور بھارت فورج لمیٹیڈ کے تعاون سے اسے تیار کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    تریپورہ،ناگالینڈاورمیگھالیہ اسمبلی الیکشن کے  نتائج آج،ووٹوں کی گنتی کی تمام تیاریاں مکمل

    یہ بھی پڑھیں:

    'وزیراعظم کون ہوگا، بعد میں دیکھیں گے'، اپوزیشن اتحاد کیلئے کھڑگے نے چلا نیا داو

    قابل ذکر ہے کہ 26 اپریل سے 2 مئی کے درمیان سب سے طویل فاصلے کی دیسی توپ یعنی 155 ملی میٹر / 52 ایڈوانسڈ ٹوڈ آرٹلری گن سسٹم (اے ٹی جی ایس) کا پوکھران فیلڈ فائرنگ رینج (پی ایف ایف آر) میں تجربہ کیا گیا۔ ایڈوانسڈ آرٹلری گن سسٹم پروجیکٹ ڈی آر ڈی او کی طرف سے تیار کردہ 155 ملی میٹر کا جدید ہاویتزر ہے۔ اسے پرانی آرٹلری گن کو تبدیل کرنے کے لیے بنایا جا رہا ہے۔ یہ توپ بھارت فورج اور ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ نے تیار کی ہے۔ اس کا وزن 18 ٹن ہے۔ ڈی آر ڈی او کے ذریعہ تیار کردہ 155ایم ایم ATAGS کو پہلی بار 2016 میں فائر کیا گیا تھا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: