ہندوستانی فوج ،اب خاتون آفیسرس کو ہوویتزر (Howitzer) توپ اور راکٹ سسٹم کمانڈ کے لیے تربیت دینے جارہی ہے۔ فوج نے کرنل اور اس سے آگے کے طور پر کمانڈ اور قیادت کے رول کے لیے خاتون آفیسرس کو تربیت دینے کی کوشش تیز کردی ہے۔ پانچ خاتون کیڈیٹوں کوآفیسر ٹریننگ اکیڈیمی سے پاس ہونے کے بعد فرنٹ لائن آرٹلری ریجمنٹ میں کمیشن دیا جانا طئے ہے۔
29 اپریل کو چنئی میں آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوگی۔ ایک سینئر افسر نے ہفتے کے روز کہا، "فوج نے متعدد سطحوں پر اس طرح کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ خواتین افسران،قائدانہ کرداروں کے لیے بااختیار بن کر تیزی سے شمولیت کی طرف بڑھے۔" فوج کے عہدیدار نے کیا کہا؟
انہوں نے بتایا کہ مثال کے طور پر، ایک خصوصی 'سینئر کمانڈ' کورس حال ہی میں مہو کے آرمی وار کالج میں آپریشنل، انٹیلی جنس، لاجسٹکس اور انتظامی پہلوؤں میں کمانڈ کو مضبوط کرنے کے لیے خواتین افسران کو تیار کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔
اس سال کی شروعات میں، ایک خصوصی سلیکشن بورڈ کے ذریعے، فوج نے کرنل رینک کی 108 خواتین افسران کو کمانڈ تفویض کرنے کے لیے کئی پالیسیوں میں نرمی کی تھی۔ اہلکار نے کہا کہ حکومت نے خاص طور پر ان خواتین افسران کے لیے 150 اضافی آسامیاں جاری کی ہیں۔ اس لیے مرد افسران کے لیے دستیاب اسامیوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
او ٹی اے پاسنگ آوٹ پریڈ کے بعد آرٹلری ریجمنٹ میں پہلی مرتبہ خاتون آفیسرس کو شامل کرنے کا یہ اہم قدم ہے۔ جس میں 280 سے زیادہ یونٹ ہیں جو مختلف طرح کی ہوویتزر توپ، بندوقیں اور ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم کو سنبھالتی ہیں۔ شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) عہدیداروں کے طور پر صرف 14-10 سالوں کے بعد سروس چھوڑنے کے لیے مجبور ہونے کے بجائے، خاتون عہدیداروں کو 21-2020 سے فوج میں مستقل کمیشن (پی سی) ملنا شروع ہوگیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔