لالو کے قریبی ایم ایل اے بھولا یادو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل کے سب سے قریبی ممبراسمبلی بھولا یادو کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیاہے۔

Apr 19, 2018 06:42 PM IST | Updated on: Apr 19, 2018 06:42 PM IST
لالو کے قریبی ایم ایل اے بھولا یادو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل کے سب سے قریبی ممبراسمبلی بھولا یادو کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیاہے۔  انہیں کبھی بھی گرفتار کیاجاسکتا ہے۔ سی بی آئی کے اسپیشل جج شیوپال سنگھ کی عدالت نے بھولا یادو کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری کیاہے۔

اس کے پہلے 4اپریل کو بھولا یادو کے خلاف نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے نہ تو کوئی جواب دیا اور نہ ہی خود یا پھر ان کا کوئی وکیل عدالت میں حاضر ہوا۔ سی بی آئی کی طرف سے عدالت میں بتایا گیا کہ کورٹ کے نوٹس کا بھولا یادو کو تعمیل کرا دیا گیا ہے۔

Loading...

عدالت نے بھولا یادو کے اس بیان پر نوٹس لیتے ہوئے نوٹس دیا تھا، جس میں انہوں نے لالو پرساد یادو کی سزا کو متعصبانہ قرار دیا تھا۔

 

Loading...