کسان آندولن میں کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے دیا متنازع بیان ، کہا : یہ ہندو غدار ہیں
یوگراج سنگھ نے کسان آندولن (Yograj Singh in Farmers Protest) کے دوران تقریر میں ہندووں کو لے کر ایسا تبصرہ کیا ہے ، جس کے بعد ان کی گرفتاری کی مانگ کی جانے لگی ہے ۔ ان کی تقریر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 05, 2020 12:58 PM IST

کسان آندولن میں کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے دیا متنازع بیان ، کہا : یہ ہندو غدار ہیں
کسان آندولن کی حمایت میں پہنچے سابق کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے ہندووں کو لے کر مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے ۔ یوگراج سنگھ نے کسان آندولن کے دوران تقریر میں ہندووں میں لے کر تبصرہ کیا ہے ، جس کے بعد ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے ۔ ان کی تقریر کا ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جس کو دیکھنے کے بعد لوگوں کا غصہ بڑھتا جارہا ہے ۔ حالانکہ نیوز18 آزادانہ طور پر اس ویڈیو کی سچائی کی تصدیق نہیں کرتا ہے ۔
یوگراج سنگھ کی جو تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ، اس میں وہ پنجاب میں تقریر کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ تقریر کے دوران وہ ہندووں کے لئے 'غدار' لفظ کا استعمال کرتے نظر آرہے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ 'ہندو غدار ہیں ، سو سال مغلوں کی غلامی کی' ۔ اتنا ہی نہیں ، انہوں نے خواتین کو لے کر بھی متنازع بیان دیا ہے ۔
Shameful! #yograjsingh father of cricketer Yuvraj Singh abusing Hindus during farmer's protests.
This is not acceptable.. I demand his arrest. @AmitShah ji. #ArrestYograjSingh
pic.twitter.com/GjuGZ4pqcc
— Hardik M Dodiya (@HardikDodiya_) December 4, 2020
سوشل میڈیا پر کئی یوزرس نے یوگراج کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اس کو اشتعال انگیز ، قابل اعتراض اور نفرت آمیز قرار دیا ہے ۔ بتادیں کہ یوگراج پہلے بھی کئی مرتبہ اپنے بیانات کو لے کر تنازع میں گھر چکے ہیں ۔ کچھ وقت پہلے یوگراج نے سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو لے کر بھی ایک متنازع بیان دیا تھا ۔ انہوں نے دھونی پر اس وقت اپنا غصہ نکالا تھا جب ان کے بیٹے یوراج سنگھ کو ٹیم انڈیا میں جگہ نہیں مل سکی تھی ۔