உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CBI نے NSE کی سابق سی ای او چترا رام کرشنا کو تین دن پوچھ تاچھ کے بعد کیا گرفتار، جانچ میں تعاون نہیں کررہی تھیں

    چترا رام کرشنا

    چترا رام کرشنا

    دہلی کے ایک اسٹاک بروکر کے خلاف 2018 سے گھوٹالے کی جانچ جاری ہے۔ SEBI کی ایک رپورٹ کے بعد NSE کے اس وقت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ذریعہ دفتر کا مبینہ غلط استعمال منظر عام پر آیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی:سی بی آئی(CBI) نے اتوار کو نیشنل اسٹاک ایکسچینج کی سابق سی ای او چترا رام کرشنا کو کو لوکیشن اسکام کیس میں گرفتار کر لیا۔ سی بی آئی حکام نے بتایا کہ رام کرشن کو دہلی میں گرفتار کیا گیا اور طبی جانچ کے لیے لے جایا گیا۔ بعد میں انہیں سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں رکھا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Google: گوگل انڈیاگرل ہیکاتھون2022میں ملازمتیں، ہیکاتھون کےمختلف مراحل اورانٹرویوکب ہونگے؟

      حکام نے بتایا کہ سی بی آئی نے رام کرشن سے لگاتار تین دن پوچھ گچھ کی اور ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہی ہیں اور مناسب جواب نہیں دے رہی ہیں۔ سی بی آئی کے علاوہ سینٹرل فارنسک سائنس لیبارٹری کے ایک سینئر ماہر نفسیات نے بھی ان سے پوچھ تاچھ کی۔


      ماہر نفسیات بھی اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ ایجنسی کے پاس انہیں گرفتار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے ہفتہ کو ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      OMG: ایک ہی دن شادی کے بندھن میں بندھیں لیو ان میں رہنے والی 1320 جوڑیاں، جانئے کیوں

      دہلی کے ایک اسٹاک بروکر کے خلاف 2018 سے گھوٹالے کی جانچ جاری ہے۔ SEBI کی ایک رپورٹ کے بعد NSE کے اس وقت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ذریعہ دفتر کا مبینہ غلط استعمال منظر عام پر آیا۔ 25 فروری کو، سی بی آئی نے SEBI کی ایک رپورٹ میں’تازہ حقائق‘ کے بعد ایکسچینج میں اسکام کی تحقیقات کو بڑھانے کے بعد، این ایس ای گروپ کے ایک سابق آپریٹنگ آفیسر آنند سبرامنیم کو گرفتار کیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: