ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Ramadan 2021:رمضان المبارک کی آمد آمد۔۔کیاہے روزے کی فیصلت؟

سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے یہ اعلان اتوار کو کیا گیا ۔سعودی عرب میں اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور عرب ملک میں پہلا روزہ منگل 13 اپریل کو ہوگا ۔ سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے یہ اعلان اتوار کو کیا گیا ۔

  • Share this:

رمضان المبارک 2021: رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ اب سے چند گھنٹوں کے بعد ماہ مقدس کا آغاز ہوجائے گا۔ اس کے لیے پہلے ہی سے لوگ چاند دیکھنے کے منتظر ہے۔ہندوستان میں رمضان المبارک کا آغاز 14 یا 15 اپریل 2021 سے ہوجائے گا۔ اس دن سے ہی لوگ روزہ کا خاص اہتمام کریں گے۔شعبان کی آخری تاریخ کی رات یعنی جس دن سے روزہ رکھا جائے گا اس سے قبل ہی تراویح کی نماز کا خاص اہتمام شروع ہوگا۔

روزے کی فضیلت


حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جس نے ایمان کے جذبے سے اور طلبِ ثواب کی نیت سے رمضان کا روزہ رکھا، اس کے گزشتہ گناہوں کی بخشش ہوگئی۔‘‘ایک اور حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی شفاعت کریں گے۔ روزہ کہتا ہے: اے رب! میں نے اس کو دن بھر کھانے پینے سے اور دیگر خواہشات سے روکے رکھا، لہٰذا اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرمائیے۔ اور قرآن کہتا ہے کہ میں نے اس کو رات کی نیند سے محروم رکھا ( کہ رات کی نماز میں قرآن کی تلاوت کرتا تھا) لہٰذا اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرمائیے، چناں چہ دونوں کی شفاعت قبول کی جاتی ہے۔‘‘


واضح رہے کہ یہ دوسرا رمضان المبارک ہے جس میں دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان عالمی وبا (کووڈ۔19) کے درمیان ہی روزے رکھے جائیں گے۔مسلمان رمضان المبارک کا آغاز ایک دوسرے کو ’رمضان مبارک‘ کے ساتھ مبارکباد دیتے ہوئے کرتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ ’آپ کے لئے یہ مہینہ مبارک ہو اور آپ خوش و خرم رہیں۔


سعودی عرب میں اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور عرب ملک میں پہلا روزہ منگل 13 اپریل کو ہوگا ۔ سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے یہ اعلان اتوار کو کیا گیا ۔سعودی عرب میں اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور عرب ملک میں پہلا روزہ منگل 13 اپریل کو ہوگا ۔ سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے یہ اعلان اتوار کو کیا گیا ۔

سعودی عرب میں 11 اپریل (بروز اتوار) کو 29 شعبان 1442 تھی اور وہاں رمضان المبارک کے چاند کو دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ۔ تاہم چاند نظر نہیں آیا اور اب وہاں رمضان کا آغاز 13 اپریل سے ہوگا ۔
نیوز 18 اردو کی جانب سے تمام قارئین اور ناظرین کو رمضان المبارک کی پیشگی مبارک باد!
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 12, 2021 06:19 PM IST