آج سے یواین ایچ آرسی کا اجلاس: مسئلہ کشمیرپرپاکستان کوایک بارپھر ہوسکتی ہے مایوسی

آج سے 27 ستمبر تک جِنیوامیں ہونےوالےاس اجلاس میں کشمیرکامسئلہ اٹھ سکتاہے۔ پاکستان کی پوری کوشش ہےکہ یواین ایچ آرسی میں ہندوستان کوکشمیرکےمدعےپرگھیرسکے۔ پاکستان کےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Sep 09, 2019 09:05 AM IST | Updated on: Sep 09, 2019 10:34 AM IST
آج سے یواین ایچ آرسی کا اجلاس: مسئلہ کشمیرپرپاکستان کوایک بارپھر ہوسکتی ہے مایوسی

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل یعنی (یو این ایچ آر سی) کااجلاس آج سے شروع ہورہاہے۔(تصویر:نیوز18 اردو )۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل یعنی (یو این ایچ آر سی) کااجلاس آج سے شروع ہورہاہے۔آج سے 27 ستمبر تک جِنیوامیں ہونےوالےاس اجلاس میں کشمیرکامسئلہ اٹھ سکتاہے۔ پاکستان کی پوری کوشش ہےکہ یواین ایچ آرسی میں ہندوستان کوکشمیر کے مدعے پر گھیرسکے ۔ پاکستان کےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

آپ کوبتادیں کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کےبعد پاکستان نے یہ مدعااقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایاتھا۔ لیکن ہندوستان کی تیاریوں کا جائزہ لینے بعد ایسا لگتاہے پاکستان کو ایک بارپھر عالمی سطح پرمنہ کی کھانی پڑی تھی۔ چین کو چھوڑکر کسی بھی ملک نے پاکستان کاساتھ نہیں دیاتھا۔اہم بات یہ ہے کہ اگر پاکستان کویو این ایچ آر سی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیرپرکوئی قرارداد پیش کرنا چاہتاہے تواسے 19 ستمبر سے پہلے ہی یہ کرنا پڑے گا۔

Loading...

فائل فوٹو ۔

جنیوا اوردہلی میں موجود سفارت کاروں اور سیکیورٹی عہدیداروں کے مطابق ، پاکستان دنیا کے سامنے کشمیرکے متعلق بے بنیاد اورگمراہ کن تشہیرکررہا ہے ۔وہیں پاکستان مسلسل کسی نہ کسی طرح سے کشمیر میں تشدد بھڑکانے کی بھی کوشش کررہاہے تاکہ اپنے دعوؤں کوصحیح ثابت کرسکیں تاہم پاکستان اپنے منصوبوں میں کامیاب ہوتا نظرنہیں آتاہے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے یو این ایچ آر سی کے تمام 47 ممبروں سے ذاتی طور پر ملاقات کی ہے اور انہیں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ دوسری طرف، قومی مشیراجیت ڈوول نے کشمیر کی داخلی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں۔ یہ وجہہ ہے اب تک کشمیر میں کوئی بھی ناخوشگوارواقعات پیش نہیں آئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان یو این ایچ آر سی میں مسئلہ کشمیر پر بحث کرنے یا پھر اس مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کرستاہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس اجلاس میں پاکستان جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایک قرارداد پیش کرسکتاہے۔ اور اس پر ووٹنگ کرانے کی بھی اپیل کرسکتاہے۔

kashmir-22-2

Loading...