الوداع ارون جیٹلی : سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی آخری رسوم ادا کردی گئیں

سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی آخری رسوم کے لئے نگم بودھ گھاٹ پرادا کردی گئی ہے۔ارون جیٹلی کے بیٹے روہن نے اپنے والد کومگھا آگنی دی ۔ سرکاری اعزازت کے ساتھ ارون جیٹلی کی آخری رسوم انجام پائی ۔

Aug 25, 2019 03:39 PM IST | Updated on: Aug 25, 2019 05:42 PM IST
الوداع ارون جیٹلی : سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی آخری رسوم ادا کردی گئیں

سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی آخری رسوم ادا کردی گئیں۔(تصویر:نیوز18)۔

سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی آخری رسوم کے لئے نگم بودھ گھاٹ پرادا کردی گئی ہے۔ارون جیٹلی کے بیٹے روہن نے اپنے والد کومگھا آگنی دی ۔ سرکاری اعزازت کے ساتھ ارون جیٹلی کی آخری رسوم انجام پائی ۔اس موقع پرنائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈوسمیت بی جے پی لیڈران،امت شاہ، راج ناتھ سنگھ ، جے پی نڈا، اسمرتی ایرانی اور بابا رام دیو کے علاوہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار بھی گم بودھ گھاٹ موجودتھے وہیں اپوزیشن لیڈر کپل سبل ، جیوتیرآدتیہ سندیا بھی نکم بودھ گھاٹ پرموجود رہے۔

Loading...

 

آخری رسومات سے قبل ، ارون جیٹلی کی جسد خاکی کو بی جے پی ہیڈ کوارٹرمیں رکھا گیا تھا۔ارون جیٹلی کا جسد خاکی آرمی ٹرک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ بی جے پی ہیڈ کوارٹر لایا گیا تھا۔ یاررہے کہ جیٹلی کا ایک طویل علالت کے بعد سنیچر کی روز دہلی کے ایمس ، دہلی میں 66 سال کی چل بسے۔

سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ارون جیٹلی کو 9 اگست کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا۔جہاں انکی طبیعت بگڑتی رہی اور بعد میں انہیں لائف سپورٹ سسٹم رکھا گیاتھا۔ انتقال کے بعد، جیٹلی کی نعش کو دہلی کے کیلاش کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ رکھا گیاتھا۔ جہاں صدر رام ناتھ کووند اور بی جے پی صدر امت شاہ سمیت مختلف رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیاتھا۔

Loading...