الوداع ارون جیٹلی :دہلی کے نگم بودھ گھاٹ میں آج ادا کی جائیں گی آخری رسوم

سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی آخری رسوم آج سہ پہرمیں نگم بودھ گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔ بی جے پی کارکنوں اور عوام کو ارون جیٹلی کو آخری دیدارموقع دینے کے لیے ان کی جسدخاکی کو آج صبح 10 بجے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں رکھا جارہاہے۔یادرہے کہ جیٹلی طویل علالت کے بعد سنیچر کے روزایمس میں 66 سال کی عمر میں آخری سانس لی ۔

Aug 25, 2019 09:27 AM IST | Updated on: Aug 25, 2019 09:27 AM IST
الوداع ارون جیٹلی :دہلی کے نگم بودھ گھاٹ میں آج ادا کی جائیں گی آخری رسوم

الوداع ارون جیٹلی۔(تصویر:نیوز18اردو)۔

سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی آخری رسوم آج سہ پہر ڈھائی بجے نگم بودھ گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔ بی جے پی کارکنوں اور عوام کو ارون جیٹلی کو آخری دیدارموقع دینے کے لیے ان کی جسدخاکی کو آج صبح 10 بجے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں رکھا جارہاہے۔یادرہے کہ جیٹلی طویل علالت کے بعد سنیچر کے روزایمس میں 66 سال کی عمر میں آخری سانس لی ۔

سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ارون جیٹلی کو 9 اگست کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہاں اس کی طبیعت بگڑتی رہی اوربعد میں انہیں لائف سپورٹ سسٹم پررکھاگیاتھا۔ جمعرات کو جیٹلی کا ڈائلیسس ہوا۔ انتقال کے بعد ، جیٹلی کی نعش کو دہلی کے کیلاش کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ لایاگیاتھا۔ جہاں صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور بی جے پی صدر امت شاہ سمیت مختلف رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Loading...

اہم لیڈروں نے ارون جیٹلی کو پیش کیا خراج عقیدت

مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور بی جے پی کارکنوں اور ان کے پرمداحوں نے جیٹلی کوخراج عقیدت پیش کیا۔ جیٹلی کی جسد خاکی کو شیشے کے تابوت میں رکھاگیاتھا۔اسی دوران ، ملک کے اہم رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور پھول چڑھائے۔ جن میں مرکزی وزراء راج ناتھ سنگھ ، نرملا سیتارامن پیوش گوئل ، ہرش وردھن ، جتیندر سنگھ اور جے شنکر شامل ہیں۔اس کے علاوہ بی جے پی کے سینئر رہنما ایل کے اڈوانی ، پارٹی ایگزیکٹو صدر جے پی نڈا اور مختلف رہنماؤں نے جیٹلی کوخراج پیش کیا۔

طویل وقت سے جیٹلی تھے بیمار

ہم آپ کوبتادیں کہ ارون جیٹلی ایک طویل عرصے سے مختلف بیماریوں کا مقابلہ کررہے تھے۔ اسی وجہ سے ، انہوں نے لوک سبھا انتخابات2019 میں بی جے پی کی زبردست فتح کے بعد وزیراعظم نریندرمودی کو ایک خط لکھا اور انہیں کابینہ میں شامل کرنے کی اپیل کی۔

جیٹلی نے وزیراعظم کو لکھا تھا خط

جیٹلی نے خط میں لکھا ہے کہ 18 ماہ سے میری طبیعت خراب ہے اورمیں نے انتخابی مہم کی تمام ذمہ داریاں نبھائیں۔ اب میں اپنی صحت اور علاج پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔ دراصل، انہیں اپریل 2017 میں ایمس میں داخل کرایا گیاتھا ، جہاں وہ ڈائلیسس کررہے تھے۔ اس کے بعد 14 مئی 2018 کوان کا دہلی کے ایمس میں گردوں کا ٹرانسپلانٹ ہوا۔ ان کی عدم موجودگی میں وزیر ریلوے پیوش گوئل کو وزارت خزانہ کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی۔ اس کے بعد ، جیٹلی نے 23 اگست2018 کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

Loading...