ہوم » نیوز » وطن نامہ

رافیل کے جواب میں جیٹلی نے بوفورس بم پھوڑتے ہوئے کہا، راہل چھوٹے تھےتوکیا مسٹر'کیو' کی گود میں کھیلتے تھے؟

وزیرخزانہ نے کہا کہ راہل گاندھی نے ملک کومایوس کیا ہے کیونکہ کچھ لوگوں کی فطرت ہی سچ کوناپسند کرنے کی ہوتی ہے۔ ان کی وراثت یہی رہی ہے۔

  • Share this:
رافیل کے جواب میں جیٹلی نے بوفورس بم پھوڑتے ہوئے کہا، راہل چھوٹے تھےتوکیا مسٹر'کیو' کی گود میں کھیلتے تھے؟
وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے راہل گاندھی پرحملہ کیا۔

مرکزی وزیرارون جیٹلی نے بدھ کولوک سبھا میں کانگریس صدرراہل گاندھی کے رافیل ڈیل کولے کرعائد کئے گئے الزامات پرجوابی حملہ کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ کچھ لوگ صرف پیسوں کی زبان استعمال سمجھتے ہیں۔ جیٹلی نے کہا کہ کئی دفاعی سودوں کے سازش کرنے والوں کی ڈھٹائی ہے کہ وہ دوسروں پرسوال اٹھارہے ہیں۔


اس سے قبل کانگریس صدرراہل گاندھی نے رافیل ڈیل پربحث کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ اس معاملے میں'پوری دال کالی' ہے اوراب پورا ملک وزیراعظم سے سوال پوچھ رہا ہے کہ کس کے کہنے پررافیل کا سودہ تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی جانچ سے ہی اس معاملے میں 'دودھ کا دودھ، پانی کا پانی' ہوجائے گا۔


اس کے جواب میں جیٹلی نے کہا کہ راہل گاندھی نے ملک کومایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی فطرت ہی سچ کوناپسند کرنے کی ہوتی ہے۔ ان کی (گاندھی فیملی) وراثت یہی رہی ہے۔ یہ سلسلہ سینٹ کٹس معاملے سے شروعات ہوتا ہے۔ اس میں بھی ان کی بات غلط نکلی۔ فرانس کے سابق صدرکے ضمن میں بھی جوبات کہی، اسےغلط بتایا گیا۔ راہل گاندھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیسے دے سکتے ہیں؟


ارون جیٹلی نے بوفورس معاملے کے بچولیے کا ضمنی طورپرذکرکرتے ہوئے کہا 'جب راہل چھوٹے تھے توکیا وہ 'کیو' کی گود میں کھیلا کرتے تھے؟ یہ نام اکثربدعنوان سودے کے دوران آتا رہتا ہے۔ 2008 میں لکھے گئے صفحات میں مسزگاندھی 'آر' اوراٹالین خاتون کا ذکرکیوں ہے؟  ایسا اس لئے کیونکہ یہ صرف پیسوں کی زبان ہی سمجھتے ہیں۔ نیشنل ہیرالڈ معاملہ کیا ہے؟ اس معاملے میں گاندھی فیملی کے ارکان ضمانت پرچل رہے ہیں۔

جیٹلی نے کہا کہ آج یہ (راہل) کوئی ٹیپ لے کرآئے ہیں اوراس کی تصدیق نہیں کررہے ہیں کیونکہ وہ غلط ہے۔ یہ پوری طرح سے من گھڑت ہے۔ یہ باتیں غلط اورناقص ہیں۔ وزیرخزانہ نے گاندھی فیملی پرنشانہ سادھنے کے لئے بوفورس، اگستا ویسٹ لینڈ اورنیشنل ہیرالڈ معاملے کی خلاف ورزی کی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ بوفورس معاملے میں 'کیو' کے ضمن میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انہیں ہرقیمت پربچایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہیرالڈ معاملے میں کیا ہوا، کس طرح سے جائیداد کو ذاتی جائیداد بنادیا گیا۔ اگستا ویسٹ لینڈ معاملے میں جن 'حضور' کولایا گیا ہے، اس سے متعلق ایک  ای میل میں 'مسزگاندھی' اور'آر' کا استعمال کیا تھا۔
First published: Jan 02, 2019 06:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading