اروناچل پردیش میں فوج کے حادثہ کا شکار ہوئے ہیلی کاپٹر کا سامنے آیا ویڈیو، 5 افراد تھے سوار، چار لاشیں برآمد، ایک کی تلاش جاری
اروناچل پردیش میں فوج کے حادثہ کا شکار ہوئے ہیلی کاپٹر کا سامنے آیا ویڈیو، 5 افراد تھے سوار، چار لاشیں برآمد، ایک کی تلاش جاری ۔ تصویر : Video grab
Indian Army Helicopter Crash : ہندوستانی فوج کے مطابق چار لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں وہیں ہیلی کاپٹر میں سوار پانچویں شخص کی تلاش کی جارہی ہے ۔ جائے حادثہ سڑک سے نہیں جڑا تھا اور دو بچاو ٹیموں کو جائے واقعہ پر بھیجا گیا ہے ۔
ایٹا نگر : اروناچل پردیش کے بالائی سیانگ ضلع کے مگنگ میں جمعہ کی صبح فوج کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ اس میں پانچ لوگ سوار تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج کے جوانوں کو لے جانے والا ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا ، جب یہ تگنگ ہیڈکوارٹر سے 25 کلو میٹر دور سنگنگ گاوں کے پاس صبح 10 بج کر 43 منٹ پر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔
ہندوستانی فوج کے مطابق چار لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں وہیں ہیلی کاپٹر میں سوار پانچویں شخص کی تلاش کی جارہی ہے ۔ جائے حادثہ سڑک سے نہیں جڑا تھا اور دو بچاو ٹیموں کو جائے واقعہ پر بھیجا گیا ہے ۔ اس حادثہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ۔ نیچے دیکھئے ویڈیو
ادھر بالائی سیانگ کے ایس پی جمر بسر نے کہا کہ جائے حادثہ ایک پہاڑی علاقہ ہے ۔ وہاں پہنچنے اور تلاش کرنے کیلئے بچاو ٹیموں کو وقت لگے گا ۔ ہیلی کاپٹر حادثہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر قانون کرن ریجیجو نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اروناچل پردیش کے بالائی سیانگ ضلع میں ہندوستانی فوج کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر کے حادثہ کا شکار ہونے کے بارے میں انتہائی پریشان کن خبر ملی ہے ۔
بتادیں کہ رواں ماہ ریاست میں فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ پانچ اکتوبر کو توانگ ضلع میں ایک چیتا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا، جس میں سوار دو پائلٹوں میں سے ایک کی موت ہوگئی تھی ۔ ایک اور چیتا ہیلی کاپٹر مارچ میں جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے پاس حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ۔ اس واقعہ میں پائلٹ کی موت ہوگئی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔