ہر ہندوستانی شہری کووڈ-19 سے پریشان، مفت ٹیکہ ملک کے لوگوں کا حق: وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal) نے کہا کہ کووڈ-19 کا ٹیکہ پورے ملک میں مفت دستیاب کرایا جانا چاہئے کیونکہ سبھی لوگ کورونا وائرس (Corona Virus) سے پریشان ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 24, 2020 06:22 PM IST

اروند کیجریوال نے کہا- ہر ہندوستانی شہری کووڈ-19 سے پریشان، مفت ٹیکہ ملک کے لوگوں کا حق
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بہار اسمبلی الیکشن کے لئے سنکلپ پتر میں ریاست کے لوگوں کو کورونا ویکسن مفت مہیا کرانے کے وعدے پر دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو بی جے پی کو گھیرا اور کہا کہ اس پر سبھی کا حق ہے اور یہ پورے ملک میں مفت ملنی چاہئے۔ شمال مشرقی دہلی کے شاستری پارک کے نزدیک سیلم پور فلائی اوور کو عوام مختص کرنے آئے مسٹر کیجریوال نے کہاکہ کورونا ویکسن بہار میں ہی کیوں، پورے ملک کو مفت میں مہیا ہونی چاہئے۔ ملک میں سبھی لوگ کورونا سے پریشان ہیں ۔یہ پورے ملک کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب عالمی وبا کووڈ 19 کی ویکسن آئے گی تو دیکھتے ہیں کہ کتنے کی اور کیسی ہے۔ مسٹر کیجریوال نے بی جےپی کے اس وعدے پر سوال کیا اور کہا کہ غیر بی جےپی حکومت والی ریاستوں کا کیا ہوگا؟ جنہوں نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا انہیں یہ ٹیکا مفت میں نہیں دیا جائےگا؟
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اس فلائی اوور کی اندازاً لاگت 303 کروڑ روپے تھی جبکہ یہ 250 کروڑ روپے میں بن کر تیار ہوا ہے۔ دہلی کی ایماندار حکومت نے دارالحکومت کے عوام کے 53کروڑ روپے بچائے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعرات کو بہار اسمبلی انتخابات کےلئے پارٹی کا سنکلپ پتر(انتخابی منشور) جاری کیا تھا جس میں یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ حکومت بننے پر ریاست میں کورونا ویکسن سبھی کو مفت مہیا کرائی جائے گی۔
जब कोरोना वैक्सीन बनकर तैयार हो जाये तो यह पूरे देश को फ्री मिलनी चाहिए। फ्री कोरोना वैक्सीन हर भारतीय का अधिकार है।- माननीय मुख्यमंत्री श्री @ArvindKejriwalhttps://t.co/qXGWxjVNob
— AAP (@AamAadmiParty) October 24, 2020
واضح رہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس سے ابھی تک 78 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے تقریباً ایک لاکھ 18 ہزار اموات ہوئی ہیں۔ وہیں دہلی میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ کووڈ-19 کے کیس آچکے ہیں اور 6 ہزار اموات ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر اور ماہرین تیوہاری سیزن شروع ہونے کے ساتھ ہی دہلی اور پورے ملک میں کورونا وائرس معاملوں کے مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔