உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں چھٹ پوجا کو لے کر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی میں گھمسان کیجریوال نے کہا- برائے مہربانی سیاست نہ کریں

    دہلی میں چھٹ پوجا کو لے کر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی میں گھمسانم کیجریوال نے کہا- برائے مہربانی سیاست نہ کریں

    دہلی میں چھٹ پوجا کو لے کر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی میں گھمسانم کیجریوال نے کہا- برائے مہربانی سیاست نہ کریں

    ملک کی راجدھانی میں اس بار دہلی ڈیزاسٹر منیججمنٹ اتھارٹی نے چھٹھ پوجا کے عوامی طور پر انعقاد کئے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی لوگوں سے چھٹھ پوجا کا تیوہار اپنے گھروں میں ہی منانے کی اپیل کی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک کی راجدھانی میں اس بار دہلی ڈیزاسٹر منیججمنٹ اتھارٹی (DDMA) نے چھٹھ پوجا (Chhath Puja) کے عوامی طور پر انعقاد کئے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal) نے بھی لوگوں سے چھٹھ پوجا کا تیوہار اپنے گھروں میں ہی منانے کی اپیل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ندیوں کے کنارے اور عوامی مقامات پر چھٹھ پوجا کرنے پر روک کووڈ-19 وبا کے پیش نظر لوگوں کے تحفظ کو دیکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔ وہیں چھٹھ پوجا کو لے دہلی میں سیاست شروع ہوگئی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس نے کیجریوال پر چھٹھ پوجا پر روک لگانے کے سبب نشانہ بنایا ہے۔

      دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز کہا، ’چھٹھ پوجا میں ہم لوگوں کو پانی میں اترنا پڑتا ہے۔ ہم خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شام اور صبح پانی میں اترتے ہیں۔ اس دوران ایک بھی آدمی کو کورونا ہوا تو اس کے پانی میں اترنے سے سارا پانی کورونا سے متاثر ہوجائے گا۔ اس سے کورونا کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ ساتھ ہی کہا کہ میں خود چاہتا ہوں کہ زندگی معمول کے مطابق پٹری پر لوٹے اور لوگ دھوم دھام سے چھٹھ پوجا منائیں۔ لیکن مجبوری ہے کہ اتنی بڑی وبا سے ہم جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس وجہ سے دہلی میں چھٹھ پوجا کو لے کر کچھ پابندیاں لگائی گئی ہے۔ آپ سبھی سے اپیل ہے کہ گھر میں رہ کر ہی پوجا کریں۔ کیجریوال نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر دیگر پارٹیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس موضوع پر سیاست نہ کریں۔ سیاست کے بجائے انہیں وبا کو لے کر لوگوں میں بیداری پیدا کرنے سے متعلق حکومت کی کوششوں میں ساتھ دینا چاہئے۔

       دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز کہا، ’چھٹھ پوجا میں ہم لوگوں کو پانی میں اترنا پڑتا ہے۔ ہم خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شام اور صبح پانی میں اترتے ہیں۔ اس دوران ایک بھی آدمی کو کورونا ہوا تو اس کے پانی میں اترنے سے سارا پانی کورونا سے متاثر ہوجائے گا۔ اس سے کورونا کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

      دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز کہا، ’چھٹھ پوجا میں ہم لوگوں کو پانی میں اترنا پڑتا ہے۔ ہم خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شام اور صبح پانی میں اترتے ہیں۔ اس دوران ایک بھی آدمی کو کورونا ہوا تو اس کے پانی میں اترنے سے سارا پانی کورونا سے متاثر ہوجائے گا۔ اس سے کورونا کا خطرہ بڑھ جائے گا۔


      بی جے پی اور کانگریس نے کیا یہ مطالبہ

      وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے بیان کے بعد بی جے پی اور کانگریس نے قومی راجدھانی میں چھٹھ پوجا کا تیوہار روایتی طور پر منانے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور سابق ریاستی صدر منوج تیواری نے جمعہ کو الزام لگایا تھا کہ شہر میں چھٹھ پوجا پر روک لگا کر اروند کیجریوال نے لاکھوں پروانچل کے باشندوں کی توہین کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر چھٹھ پوجا کمیٹیوں کی میٹنگ کے بعد کہا تھا کہ اگر روک نہیں ہٹائی گئی، تو وہ پروانچل کے باشندوں کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کو مجبور ہوں گے۔ واضح رہے کہ چھٹھ پوجا چار روزہ تیوہار ہے اور قومی راجدھانی میں بہار، مشرقی اتر پردیش کے رہنے والے لوگ (جنہیں پروانچلی بھی کہتے ہیں) بڑی تعداد میں اسے مناتے ہیں۔

      دشہرہ اور درگا پوجا تقریب کو اجازت

      دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کورونا پروٹوکول کے تحت جمعرات کو دشہرہ اور درگا پوجا تقریب کی اجازت دی، لیکن چھٹھ پوجا پر پابندی برقرار رکھی۔ ڈی ڈی ایم اے کے حکم کے مطابق، دہلی میں عوامی طور پر یا پھر پبلک گراونڈ، ندی یا گھاٹ اور مندر وغیرہ میں چھٹھ پوجا تقریب کا انعقاد نہیں ہوگا۔ وہیں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آستھا کے اس تیوہار کو اپنے گھروں میں رہ کر منائیں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: