راجندر کمار سی بی آئی حراست میں بھیجے گئے ، عدالت نے سی بی آئی کی سرزنش کی

نئی دہلی : دہلی حکومت کے چیف سکریٹری راجندر کمار سمیت تمام 5 ملزمان کو آج پٹیالہ کورٹ میں پیش کیا گیا ، جہاں انہیں پانچ دنوں کیلئے سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا گیا

Jul 05, 2016 06:59 PM IST | Updated on: Jul 05, 2016 06:59 PM IST
راجندر کمار سی بی آئی حراست میں بھیجے گئے ، عدالت نے سی بی آئی کی سرزنش کی

نئی دہلی : دہلی حکومت کے چیف سکریٹری راجندر کمار سمیت تمام 5 ملزمان کو آج پٹیالہ کورٹ میں پیش کیا گیا ، جہاں انہیں پانچ دنوں کیلئے سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا گیا۔ کورٹ میں سی بی آئی نے کہا کہ راجندر کمار کی گرفتاری پر دہلی حکومت بے وجہ میڈیا هائپ بنا رہی ہے۔ دہلی حکومت راجندر کمار کو ایسے بتا رہی جیسے وہ ششناگ ہوں اور دہلی حکومت کا سارا بوجھ اپنے سر پر اٹھا لیا ہو۔

ادھر عدالت نے بھی سی بی آئی کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے سرزنش کی ۔ عدالت نے سی بی آئی سے بھی بہت سے سوالات پوچھے۔ کورٹ نے پوچھا کہ جب کیس 7 ماہ پہلے درج کیا تھا تو اب جا گرفتاری کیوں کی؟ سی بی آئی نے کہا کہ ان کے پاس ایک آڈیو سی ڈی ہے ، جس میں راجندر کمار گواہوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر سی بی آئی کورٹ کے سامنے وہ سی ڈی فراہم کر دے گی۔

اس درمیان کیجریوال حکومت نے ایک بار پھر اس پورے معاملے کو مرکزی حکومت کی سازش قرار دیا ۔ کورٹ میں اسپیشل جج اروند کمار ہیں۔ ملزم دنیش گپتا نے عدالت سے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا، مجھ سے ہو گیا، لیکن اب مجھ پر دباؤ بنایا جا رہا ہے۔ دنیش نے الزام لگایا کہ اب سی بی آئی ان پر سرکاری گواہ بننے کا پریشر ڈال رہی ہے۔

Loading...

Loading...