ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی راحت ! دہلی میں 81.94 سے کم ہوکر 73.64 روپے فی لیٹر ہوا ڈیزل ، وزیر اعلی کیجریوال نے کیا اعلان

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal) نے کہا کہ دہلی کے سبھی کاروباریوں اور دکانداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ آئیے مل کر دہلی کی معیشت کو سدھارنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

  • Share this:
بڑی راحت ! دہلی میں 81.94 سے کم ہوکر 73.64 روپے فی لیٹر ہوا ڈیزل ، وزیر اعلی کیجریوال نے کیا اعلان
بڑی راحت ! دہلی میں 81.94 سے کم ہوکر 73.64 روپے فی لیٹر ہوا ڈیزل ، وزیر اعلی کیجریوال نے کیا اعلان ۔ فائل فوٹو ۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal) نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرکے ایک بڑا اعلان کیا ، جس میں انہوں نے بتایا کہ دہلی میں ڈیزل پر ویٹ کم کردیا گیا ہے ۔ یہاں ڈیزل پر 16 فیصد ویٹ کم کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے اب دہلی میں ڈیزل آٹھ روپے 36 پیسے فی لیٹر سستا ہوجائے گا ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ رفتہ رفتہ لوگ اب کام پر لوٹ رہے ہیں ۔ کام دینےو الے اور لینے والوں کیلئے ہم نے جاب پورٹل بنایا ہے ، جس پر اچھا رد عمل مل رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ دہلی کے سبھی کاروباریوں اور دکانداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ آئیے مل کر دہلی کی معیشت کو سدھارنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ وزیر اعلی نے جانکاری دی کہ آنے والے دنوں میں وہ کاروباریوں سے ملیں گے اور ان سے بات چیت کریں گے ۔



آر ٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹ

وہیں حال ہی میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کورونا کے پیش نظر سبھی افسران کو ایک نئی ہدایت بھی جاری کی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مریض کا انٹیجن ٹیسٹ مثبت ہے ، لیکن علامتیں پائی جارہی ہیں تو آر ٹی ۔ پی سی آر کیا جانا چاہئے ۔ دہلی کے محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ پہلے مریضوں کی کل تعداد 125509 تھی اور 106118  مریض ٹھیک ہوئے تھے ۔

دہلی کے محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ پہلے مریضوں کی کل تعداد 125509 تھی اور 106118  مریض ٹھیک ہوئے تھے ۔
دہلی کے محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ پہلے مریضوں کی کل تعداد 125509 تھی اور 106118 مریض ٹھیک ہوئے تھے ۔


آپ کو بتادیں کہ دہلی میں کورونا کے حالات اب بہتر ہورہے ہیں ۔ کورونا مریضوں کیلئے دہلی سرکار کے بنائے کووڈ کیئر سینٹر اب خالی نظر آرہے ہیں ۔ یہ دہلی میں کورونا کے قابو میں آنے کا اشارہ ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 30, 2020 12:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading