உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    News18india Chaupal میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا دعویٰ- یوپی میں اکھلیش یادو بناسکتے ہیں حکومت

    اروند کیجریوال کا دعویٰ- یوپی میں اکھلیش یادو بناسکتے ہیں حکومت

    اروند کیجریوال کا دعویٰ- یوپی میں اکھلیش یادو بناسکتے ہیں حکومت

    دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) نے نیوز 18 انڈیا کے چوپال پروگرام میں بدھ کو کہا کہ اترپردیش میں برسراقتدار بی جے پی کے خلاف ماحول ہے اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) ریاست میں حکومت بناسکتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) نے نیوز 18 انڈیا کے چوپال پروگرام میں بدھ کو کہا کہ اترپردیش میں برسراقتدار بی جے پی کے خلاف ماحول ہے اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) ریاست میں حکومت بناسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور سماجوادی پارٹی کے درمیان اتحاد کو بھی آخری شکل نہیں دی گئی ہے۔ اتحاد کے پہلو پر جو کچھ بھی ہوگا، اس میں لوگوں کی مرضی ہوگی۔

      اروند کیجریوال نے کیا یہ بڑا دعویٰ

      یوپی حکومت بنانے کے سوال پر دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام مالک ہے اور جسے بھی موقع دے گی وہ اترپردیش میں حکومت چلائے گا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اترپردیش میں ماحول موجودہ (بی جے پی) حکومت کے بالکل خلاف ہے۔ ان کے حریف اکھلیش (یادو اقتدار میں) آسکتے ہیں۔ اروند کیجریوال نے ممتا بنرجی کو لے کر کہا کہ وہ ہماری بڑی بہن ہیں۔ وہ ہمیں تھپڑ بھی ماریں تب بھی عزت کرتا رہوں گا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Bihar News: تیجسوی یادو نے بہار اسمبلی میں اٹھایا شراب بندی کا معاملہ

      اس کے علاوہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ عہدے کے بارے میں پوچھے جانے پر اروند کیجریوال نے کہا کہ پارٹی الیکشن سے پہلے اس کا اعلان کرے گی۔ پنجاب میں بھی یوپی کے ساتھ آئندہ سال کے آغاز میں اسمبلی انتخابات ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں عام آدمی پارٹی اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست بھی جاری کرچکی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بی جے پی اور کانگریس سے پہلے وزیر اعلیٰ عہدے کے امیدوار کا بھی اعلان کرے گی۔ وہیں دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے ترجمان اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے ملاقات کی ہے، اس سے یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ یوپی اسمبلی انتخابات میں دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد ہوسکتا ہے۔
      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: