دہلی کی غیرمنظورشدہ کالونیوں کو منظورکرنے پراروند کیجریوال نے مرکز کا شکریہ ادا کیا، کہی یہ بات

مرکزی حکومت نےدہلی کی غیرمنظورشدہ کالونیوں میں رہنے والے 40 لاکھ لوگوں کوگھرکا مالکانہ حق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Oct 23, 2019 08:55 PM IST | Updated on: Oct 23, 2019 08:59 PM IST
دہلی کی غیرمنظورشدہ کالونیوں کو منظورکرنے پراروند کیجریوال نے مرکز کا شکریہ ادا کیا، کہی یہ بات

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی فائل فوٹو: تصویر: پی ٹی آئی

نئی دہلی: قومی راجدھانی میں غیرمنظورشدہ کالونیوں کو مستقل کرنے کے مرکزی کابینہ کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نےبدھ کوکہا کہ اس کےلئے روڈ میپ دہلی حکومت کے ذریعہ جولائی میں بھیجا  گیا تھا۔ اروند کیجریوال نےمیڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئےکہا کہ یہ طویل وقت سے دہلی کے لوگوں کا مطالبہ تھا، ہم دہلی کے لوگوں کی طرف سے مرکزی حکومت کےاس فیصلے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اروند کیجریوال نےکہا کہ مرکزی کابینہ نے دہلی کےلوگوں کےلئےاہم فیصلہ کیا ہے۔ ہر الیکشن سےقبل کچی کالونیوں کومستقل کرنے کا وعدہ کیا جاتا تھا، لیکن پہلی بارایسا ہوا کہ 2015 میں ہم نےسارا مسودہ تیارکرکے مرکزکوبھیجا۔ ہم نے 5-4 دن میں اس کا جواب دیا تھا۔ مرکزنےآج اسے منظورکیا ہے۔ اروند کیجریوال نےکہا کہ دہلی کے لوگ کچی کالونی کے اندراپنے گھرخرید وفروخت کرسکیں گےاورلون لے پائیں گے۔

Loading...

اس سے قبل مرکزی حکومت نے دہلی والوں کودیوالی سے پہلے بڑا تحفہ دیا ہے۔ آج ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں حکومت نےفیصلہ کیا کہ دہلی کی غیرمنظورشدہ کالونیوں میں رہنے والے 40 لاکھ لوگوں کوگھرکا مالکانہ حق دے گی۔ مرکزی وزیرپرکاش جاؤڈیکرنےاس بات کی اطلاع دیتے ہوئےمرکزی کابینہ نےدہلی کی غیرمنظورشدہ کالونیوں کو مستقل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکرہے کہ دہلی میں کل 1797 غیرمنظورشدہ کالونیاں ہیں۔ حکومت کے اس فیصلے سے ان کالونیوں میں رہنے والے تقریباً 40 لاکھ لوگوں کوفائدہ ملےگا۔ مرکزی وزیرہاؤسنگ ہردیپ سنگھ پوری نےکہا کہ مرکزی حکومت نےاسے منظوری دینے کے بعد پارلیمنٹ میں ایک بل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Loading...