உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اروند کیجریوال نےکہا- حکومت ضرورت مندوں کو پہلے سے دوگنا مفت راشن دے گی

    دہلی حکومت نےکہا- تبلیغی جماعت کے لوگوں کو گھر جانے کی اجازت

    دہلی حکومت نےکہا- تبلیغی جماعت کے لوگوں کو گھر جانے کی اجازت

    اروند کیجریوال نےکہا کہ دہلی میں رہنے والے ضرورت مند افراد کو اس ماہ دوگنا راشن دیا جائے گا۔ کیجریوال نے جمعہ کو صحافیوں سے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب موجودہ حالات میں زیادہ غریب متاثر ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں رہنے والے ضرورت مند افراد کو اس ماہ دوگنا راشن دیا جائے گا۔ کیجریوال نے جمعہ کو صحافیوں سے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب موجودہ حالات میں زیادہ غریب متاثر ہیں۔ دہلی حکومت عام طور پر فی کس پانچ پانچ کلو راشن دیتی ہے لیکن گذشتہ ماہ ہر کسی کو ڈیڑھ گنا (7.5 کلوگرام) راشن دیا گیا تھا اور اس ماہ ہر شخص کو 10 کلوگرام راشن دیا جائے گا۔

      انہوں نےکہا کہ راشن کے ساتھ ہی ہر کسی کو ایک کٹ بھی دی جائے گی جس میں روز مرہ کے استعمال کی اشیاء ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کوٹہ میں پھنسے طلبہ کو لانے کے لیے 40 بسیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ یہ تمام بسیں پروائیویٹ آپریٹر کی ہیں۔ امید ہے کہ کل تک تمام طلبہ گھر واپس آ جائیں گے لیکن انھیں اپنے گھروں میں ہی 14 دنوں تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔



      وزیر اعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ دہلی میں کورونا کے تقریباً 3500 کیسز ہو گئے ہیں، جن سے لگتا ہے کہ دہلی میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت فی 10 لاکھ آبادی پر 2300 ٹیسٹ کروا رہی ہے جبکہ ملک کی دوسری ریاستوں میں یہ اعداد و شمار اوسطاً 500 ٹیسٹ کا ہے۔ اب تک دہلی میں 1100 افراد صحتیاب ہوکر اپنے اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں گذشتہ رات تک 3515 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 1100 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 59 افراد کی موت ہوئی ہے اور 2362 کیسز ابھی فعال ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: