ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاون-2: دہلی حکومت کا بڑا اعلان، وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان پر ہوگا عمل

کیجریوال حکومت کا کہنا ہےکہ 20 اپریل تک دہلی کے ہاٹ اسپاٹ کے بارے میں تقریباً صحیح تصویر سامنے آجائےگی۔ اس کے بعد ہی آگے کا فیصلہ کیا جائےگا۔

  • Share this:
لاک ڈاون-2: دہلی حکومت کا بڑا اعلان، وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان پر ہوگا عمل
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےکہا کہ دہلی میں ساتویں ہفتے میں 850 کیسز سامنے آئے تھے اور 21 افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ آٹھویں ہفتے میں 622 نئے کیسز آئے اور 9 افراد کی موت ہوئی ہے۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کےنام اپنےخطاب میں قومی لاک ڈاون کو تین مئی تک بڑھانےکا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی حکومت نے اعلان کیا ہےکہ وزیراعطم نریندر مودی کے اعلان پر پوری طرح سے عمل کیا جائےگا۔ کیجریوال حکومت کا کہنا ہےکہ 20 اپریل تک دہلی کے ہاٹ اسپاٹ کے بارے میں تقریباً صحیح تصویر سامنے آجائےگی۔ اس کے بعد ہی آگے کا فیصلہ کیا جائےگا۔


منگل کو اپنےخطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نےکہا کہ اگلے ایک ہفتے میں کورونا کے خلاف لڑائی میں سختی مزید بڑھائی جائےگی۔ 20 اپریل تک ہرتھانے، ہر ضلع، ہر ریاست پر باریکی سے نظر رکھی جائے گی۔ لاک ڈاون کا کتنا عمل ہورہا ہے؟ اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ جو کامیاب ہوں گے، جو ہاٹ اسپاٹ نہیں بڑھنے دیں گے، وہاں پر 20 اپریل سے کچھ ضروری چیزوں میں چھوٹ کی اجازت دی جاسکتی ہے، لیکن یاد رکھئے یہ اجازت شرطوں کے ساتھ ہوگی۔ لاک ڈاون کے ضابطے اگر ٹوٹتے ہیں تو پوری اجازت فوراً واپس لے لی جائے گی۔




ہیلتھ ایکسپرٹس اور حکومت پہلے سے زیادہ محتاط

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اگر صرف اقتصادی نظریے سے دیکھیں تو ابھی یہ مہنگا ضرور لگتا ہے، لیکن ہندوستانی باشندوں کی زندگی کے آگے اس کا کوئی موازنہ نہیں ہوسکتا۔ محدود وسائل کے درمیان، ہندوستان جس راستے پر چلا ہے، اس راستے کی چرچ آج پوری دنیا میں ہورہی ہے۔ ان سب کوششوں کے درمیان، کورونا جس طرح پھیل رہا ہے، اس نے پوری دنیا کے ہیلتھ ایکسپرٹس (طبی ماہرین) اور حکومت کو مزید محتاط کردیا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے قوم کے نام خطاب کرتے ہوئے تین مئی تک لاک ڈاون بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی نے قوم کے نام خطاب کرتے ہوئے تین مئی تک لاک ڈاون بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔


پہلے سے زیادہ سخت ہوگا لاک ڈاون

اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو کورونا وائرس پر ایک بار پھر سے مکل کو خطاب کیا۔ وزیراعظم مودی (PM Narendra Modi) نے اس دوران بڑا اعلان کرتے ہوئے آج رات 12 بجے ختم ہو رہےلاک ڈاون کو 3 مئی تک کےلئے بڑھا دیا ہے۔  اس سے قبل 24 مارچ کو ملک میں 21 دنوں کے لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیراعظم مودی نےکہا کہ سبھی کی طرف سے مشورے آئے ہیں کہ لاک ڈاون کو بڑھایا جائے۔ سبھی کے مشووں کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہےکہ لاک ڈاون کو تین مئی تک کےلئےبڑھایا جائے۔ سبھی لوگ نظم و ضبط کے ساتھ گھروں میں رہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’جب ہمارے یہاں کورونا کے صرف 550 معاملے تھے، تبھی ہندوستان نے 21 دنوں کے مکمل لاک ڈاون کا ایک بڑا قدم اٹھا لیا تھا۔ ہندوستان نے پریشانی بڑھنےکا انتظار نہیں کیا، بلکہ جیسے ہی پریشانی نظرآئی، اسے تیزی سے فیصلے لےکر اسی وقت روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا، ’آج پوری دنیا میں کورونا عالمی وبا کی جو حالت ہے۔ آپ اسے بہتر طریقے سے جانتے ہیں۔ دیگر ممالک کے مقابلے، ہندوستان نے کیسے اپنے یہاں انفیکشن کو روکنے کی کوشش کی۔ آپ اس کے معاون بھی رہے ہیں اور گواہ بھی۔
First published: Apr 14, 2020 02:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading