Exclusive: آرین خان کیس میں سمیر وانکھیڑے کے خلاف کیس بالکل پختہ ہے، این سی بی ذرائع کا دعوی

Exclusive: آرین خان کیس میں سمیر وانکھیڑے کے خلاف کیس بالکل پختہ ہے، این سی بی ذرائع کا دعوی ۔ فائل فوٹو ۔ News18

Exclusive: آرین خان کیس میں سمیر وانکھیڑے کے خلاف کیس بالکل پختہ ہے، این سی بی ذرائع کا دعوی ۔ فائل فوٹو ۔ News18

Aryan Khan Drugs Case: نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے اتوار کو لگاتار دوسرے دن پوچھ گچھ کیلئے سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے اتوار کو لگاتار دوسرے دن پوچھ گچھ کیلئے سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے ۔ سی بی آئی نے ان سے کارڈیلیا کروز سے ڈرگس کی ضبطی معاملہ میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کا نام شامل نہیں کرنے کے عوض میں ان سے مبینہ طور پر 25 کروڑ روپے کی رشوت مانگنے سے وابستہ الزامات کے سلسلہ میں تقریبا پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔ اس درمیان این سی بی سے وابستہ ذرائع نے سی این این نیوز 18 کو بتایا کہ وانکھیڑے کے خلاف ویجیلینس چانچ 'فول پروف'، جامع اور کئی سطح پر پختہ کی گئی ہے ۔

    این سی بی ذرائع نے پوچھا: 'تمام متعلقہ بیانات متعلقہ سیکشن کے تحت ریکارڈ کیے گئے تھے۔ یہاں بڑا سوال یہ ہے کہ وہ اپنے ذرائع سے شاہ رخ خان اور ان کے آس پاس کے لوگوں سے کیوں رابطے میں تھے؟ ذرائع نے اس کے ساتھ ہی پوچھا کہ گرفتاری کے وقت آرین کے آس پاس پرائیویٹ لوگوں کو کیوں رکھا گیا تھا ؟ ، ایک پرائیویٹ شخص کو واقعات کی ویڈیو گرافی کرنے کی اجازت کیوں دی گئی؟

    این سی بی ذرائع کے مطابق وانکھیڑے نے نہ صرف محکمہ کو بدنام کیا بلکہ گرفتار ملزمین کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔ ذرائع نے کہا کہ وانکھیڑے نے گرفتاری کے سبھی اصولوں کی خلاف ورزی کی اور جس طرح سے انہوں نے ملزم کے خاندان پر دباؤ ڈالا، وہ اصولوں کے خلاف تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ویجیلنس رپورٹ کی قانونی مشیروں سمیت کئی سطحوں پر جانچ کی گئی۔ وہ صرف خود کو سی بی آئی جانچ سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سمیر وانکھیڑے اتوار کی صبح تقریباً 10.30 بجے باندرہ - کرلا کمپلیکس میں سی بی آئی کے دفتر پہنچے۔ ایجنسی کے دفتر میں داخل ہوتے ہوئے وانکھیڑے نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں "عدلیہ پر پورا بھروسہ" ہے۔ آرین خان کو ڈرگ کیس میں کلین چٹ ملنے کے بعد این سی بی کی ویجلنس جانچ شروع کی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھئے: مشہور اداکارہ ایشوریہ رائے نے کانز میں پہنی ایسی ڈریس، جم کر ہوگئیں ٹرول، لوگوں نے کہہ ڈالی اتنی بڑی بات


    یہ بھی پڑھئے: کیا اداکارہ کٹرینہ کیف نے کروالی ہے لپ سرجری؟ سچ جان کر چکرا جائے گا سر، دیکھئے تصاویر




    بتادیں کہ مرکزی ایجنسی نے 11 مئی کو این سی بی کی ایک شکایت پر وانکھیڑے اور دیگر چار افراد کے خلاف مبینہ مجرمانہ سازش اور جبری وصولی کی دھمکی کے علاوہ بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کے تحت رشوت خوری سے متعلق دفعات کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: