نئی دہلی: ممبئی ڈرگس کیس میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ذریعہ کلین چٹ ملنے کے بعد انہیں اس معاملے میں گرفتار کرنے والے ممبئی زون کے این سی بی چیف رہے سمیر وانکھیڑے کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ این سی بی کے جنرل ڈائریکٹر ایس این پردھان نے سی این این نیوز- نیوز 18 کو بتایا کہ ’شروعاتی جانچ میں جس طرح سے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے معاملے کو سنبھالا، اس میں کئی خامیاں پائی گئیں۔
پردھان نے سی این این نیوز- نیوز 18 کو بتایا، ’ہم جلد ہی وانکھیڑے کو لے کر ہوئی نگرانی جانچ پر آخری رپورٹ پیش کریں گے۔ ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے جس طریقے سے اس معاملے کو سنبھالا، اس میں کئی خامیاں تھیں‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ویجیلنس ٹیم اس معاملے میں بدعنوانی کے نظریے سے بھی جانچ کر رہا ہے اور جلد ہی رپورٹ میں سب کچھ سامنے آجائے گا۔ وہیں سمیر وانکھیڑے نے آرین خان کو کلین چٹ ملنے کے معاملے میں یہ کہتے ہوئے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ وہ اب اس معاملے میں نہیں ہے۔
اس درمیان، نیوز ایجنسی اے این آئی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ یہ پتہ چلا ہے کہ حکومت نے مجاز اتھارٹی کو آرین خان ڈرگس برآمدگی معاملے میں گھٹیا جانچ کے لئے سابق این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ سمیر وانکھیڑے کے فرضی ذات سرٹیفکیٹ معاملے میں حکومت پہلے ہی کارروائی کرچکی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔