آرین خان کیس: سمیر وانکھیڑے نے گوساوی کے ساتھ مل کر رچی سازش، ایف آئی آر میں انکشاف
آرین خان کیس: سمیر وانکھیڑے نے گوساوی کے ساتھ مل کر رچی سازش، ایف آئی آر میں انکشاف ۔ فائل فوٹو ۔ News18
Cruise Drugs Case: سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی جانب سے کروز جہاز سے ممنوعہ اشیا ضبط کئے جانے کے معاملہ میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو نہیں پھنسانے کے بدلہ میں 25 کروڑ روپے کی رشوت مانگنے کے الزام میں این سی بی کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے کے خلاف درج ایف آئی آر میں بڑا انکشاف ہوا ہے ۔
نئی دہلی : سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی جانب سے کروز جہاز سے ممنوعہ اشیا ضبط کئے جانے کے معاملہ میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو نہیں پھنسانے کے بدلہ میں 25 کروڑ روپے کی رشوت مانگنے کے الزام میں این سی بی کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے کے خلاف درج ایف آئی آر میں بڑا انکشاف ہوا ہے ۔ این سی بی کی ویجیلنس ٹیم نے 11 مئی کو سی بی آئی کو اپنی رپورٹ پیش کی تھی، جس کے بعد اگلے دن 12 مئی کو ایف آئی آر درج کی گئی۔
2 اکتوبر 2021 کو کارڈیلیا کروز پر چھاپہ ماری کے خلاف 25 اکتوبر 2021 کو ویجیلنس کی تحقیقات شروع ہوئی تھی، جس میں 2008 بیچ کے آئی آر ایس افسر اور ویجیلنس این سی بی کے اس وقت کے ممبئی زون کے ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے اور اس معاملہ میں دو دیگر افراد اس وقت کے این سی بی کے سپرنٹنڈنٹ وشوا وجے سنگھ اور انٹیلی جنس افسر آشیش رنجن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ویجلینس کی جانچ میں پایا گیا کہ مشتبہ افراد کی فہرست میں شروعات میں آئی نوٹ میں 27 نام تھے، لیکن ٹیم نے انہیں کم کرکے 10 کردیا ۔ کروز پر چھاپہ ماری کے دوران کئی کو بغیر کاغذی کارروائی کے جانے دیا گیا ۔ ارباز نام کے شخص کے جوتوں اور زپ سے نشیلی اشیا ملی، لیکن اس کو لے کر دستاویز نہیں بنائے گئے ۔ یہاں تک کہ ارباز کو چرس سپلائی کرنے والے سدھارتھ شاہ کو بھی جانے دیا گیا ۔
جانچ میں یہ بھی پتہ چلا کہ مشتبہ افراد کو آزاد گواہ کے پی گوساوی کی گاڑی میں لایا گیا ۔ گوساوی کو این سی بی کے افسر کی طرح دکھایا گیا تھا ۔ گوساوی اور اس کی ساتھی ساونول ڈیسوزا نے آرین خان کے اہل خانہ سے 25 کروڑ روپے وصولنے کی سازش رچی ، اس معاملہ میں پھنسانے کی دھمکی دی اور آخر کار 18 کروڑ روپے میں ڈیل فائنل ہوگئی ۔ سی بی آئی کی ایف آئی آر میں گوساوی اور ڈیسوزا کا نام بھی شامل ہے ۔
کے وی گوساوی نے ٹوکن منی کے طور پر 50 لاکھ روپے لیا تھا ۔ حالانکہ بعد میں اس میں سے کچھ حصہ واپس کردیا گیا ۔ سمیر وانکھیڑے کے کہنے پر گوساوی نے آرین خان کو این سی بی افسر بن کر آفس میں یہاں سے وہاں کھینچا اور دھمکی دی ۔ اس کے ساتھ سیلفی لی۔ ویجیلنس جانچ رپورٹ کے مطابق سمیر وانکھیڑے اپنے غیر ملکی دوروں کے اخراجات کا سورس ٹھیک سے نہیں بتا پائے ۔
جانچ میں یہ بھی پتہ چلا کہ سمیر وانکھیڑے مہنگی گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ایک پرائیویٹ شخص کے ساتھ شامل تھے اور اس سلسلہ میں بھی انہوں نے محکمہ کو نہیں بتایا ۔ ویجیلنس رپورٹ کے مطابق ان افسروں نے اپنے فریضہ اور ڈیوٹی کو بھول کر ملزمین سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ۔ اسی رپورٹ کی بنیاد پر سی بی آئی نے سمیر وانکھیڑے اور دیگر کے خلاف 12 مئی کو کیس درج کرنے کے ساتھ ہی ممبئی ، دہلی، رانچی، لکھنو، گواہاٹی اور چنئی میں 29 مقامات پر چھاپہ ماری کی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔