اپوزیشن کے بائیکاٹ کے درمیان پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح میں شامل ہوں گی یہ 25 پارٹیاں

اپوزیشن کے بائیکاٹ کے درمیان پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح میں شامل ہوں گی یہ 25 پارٹیاں ۔ فائل فوٹو ۔ PTI

اپوزیشن کے بائیکاٹ کے درمیان پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح میں شامل ہوں گی یہ 25 پارٹیاں ۔ فائل فوٹو ۔ PTI

New Parliament Building : ملک کی اس تاریخی افتتاحی تقریب میں 19 اپوزیشن جماعتوں نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری طرف حکمراں این ڈی اے اتحاد میں شامل پارٹیوں کے ساتھ اب تک 25 دیگر سیاسی جماعتوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی بات کہی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ملک میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور اس کا افتتاح 28 مئی کو ہونے جا رہا ہے ۔ تاہم اس تقریب کے حوالے سے بحث تیز ہو گئی ہے۔ ملک کی اس تاریخی افتتاحی تقریب میں 19 اپوزیشن جماعتوں نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری طرف حکمراں این ڈی اے اتحاد میں شامل پارٹیوں کے ساتھ اب تک 25 دیگر سیاسی جماعتوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی بات کہی ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی دعوت پر وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔

    این ڈی اے پارٹیاں جو شامل ہوں گی 

    بی جے پی، شیو سینا (ایکناتھ شندے)، نیشنل پیپلز پارٹی، نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی، سکم کرانتی کاری مورچہ، جن نائک پارٹی، اے آئی اے ڈی ایم کے، آئی ایم کے ایم کے۔ اے جے ایس یو، آر پی آئی، میزو نیشنل فرنٹ، تمل منیلا کانگریس، آئی ٹی ایف ٹی (تریپورہ)، بوڈو پیپلز پارٹی، پٹالی مکل کچی، مہاراشٹر وادی گومنتک پارٹی، اپنا دل اور آسام گن پریشد ۔

    غیر این ڈی اے پارٹیاں جو شامل ہوں گی

    وائی ایس آر سی پی، بیجو جنتا دل (بی جے ڈی)، تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی)، بی ایس پی، لوک جن شکتی پارٹی (پاسوان)، شیرومنی اکالی اور جنتا دل (ایس)

    بائیکاٹ کا اعلان کرنے والی 19 اپوزیشن پارٹیاں

    کانگریس، ترنمول کانگریس، ڈی ایم کے، جنتا دل (یونائیٹڈ)، عام آدمی پارٹی، سی پی آئی-ایم، سی پی آئی، سماج وادی پارٹی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، شیو سینا (یو بی ٹی)، راشٹریہ جنتا دل، آئی یو ایم ایل شامل ہیں۔ ، JMM، NC، KC(M)، RSP، VCK، MDMK اور RLD۔

    پارلیمنٹ کی نئی عمارت چار منزلہ ہے۔ تکونی شکل میں بنایا گیا پورا کیمپس 64,500 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے تین مرکزی دروازے گیان دوار، شکتی دوار اور کرما دوار ہوں گے۔ وی آئی پیز، ایم پیز اور وزیٹرس کا داخلہ الگ الگ دروازوں سے ہوگا۔ اس عمارت کو 971  کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ۔

    یہ بھی پڑھئے: پروین سود نے سنبھالا سی بی آئی ڈائریکٹر کا عہدہ، دو سال کی ہوگی مدت کار، چارج لیتے ہی افسران کے ساتھ کی میٹنگ


     

    یہ بھی پڑھئے: مرکزی حج کمیٹی کے زیر انتظام چلنے والی کوچنگ سینٹر کے 4 طلبہ UPSC امتحان میں کامیاب



    اس کے کمرے بڑے اور عظیم الشان ہیں۔ لوک سبھا میں 888 نشستوں تک کی گنجائش ہے، جسے ہندوستان کے قومی پرندے مور کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نئی راجیہ سبھا کی شکل قومی پھول کمل کی شکل پر رکھی گئی ہے جس میں اب 384 نشستوں کی گنجائش ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: