ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

پولیس افسر ہونے کے ساتھ ڈاکٹر کی بھی ذمہ داری نبھارہے ہیں بنگال کے ایس پی ایچ ایم رحمان

مالدہ ضلع کے ایڈیشنل سپرٹنڈنٹ آف پولیس ایچ ایم رحمان اہنے میڈیکل کی تعلیم سے اپنے ساتھیوں کی مدد کررہے ہیں۔ وہ اپنے ساتھیوں کی صحت کی نگرانی کے ساتھ ان کا خیال رکھتے ہیں۔ پولیس اور ڈاکٹر دونوں کی ذمہ داری نبھاکر وہ بہت مطمئن ہیں۔

  • Share this:
پولیس افسر ہونے کے ساتھ ڈاکٹر کی بھی ذمہ داری نبھارہے ہیں بنگال کے ایس پی ایچ ایم رحمان
پولیس افسر ہونے کے ساتھ ڈاکٹر کی بھی ذمہ داری نبھارہے ہیں بنگال کے ایس پی ایچ ایم رحمان

کولکاتا: پولیس افسر بننے کے بعد میڈیکل کی ڈگری کو سرد خانے میں ڈالنے والے ایچ ایم رحمان ای کبار پھر ڈاکٹر کے طور پر خدمت انجام دے رہے ہیں۔ جی ہاں! بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ حال یہ ہےکہ اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لٸے جگہ کم پڑنے لگی ہے۔ ایسے میں مالدہ ضلع کے ایڈیشنل سپرٹنڈنٹ آف پولیس ایچ ایم رحمان اہنے میڈیکل کی تعلیم سے اپنے ساتھیوں کی مدد کررہے ہیں۔ ایچ ایم رحمان نے یونین پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ اس پی بنے جبکہ اس سے پہلے انہوں نے ایم بی بی ایس اور ایم ڈی کیا تھا۔ وہ فی الحال بنگال کے مالدہ ضلع میں تعینات یہ آفیسر اپنے میڈیکل تجربے کو بروئےکار لاکر کورونا وائرس سے متاثر اپنے ساتھیوں کو میڈیکل سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔


ایچ ایم رحمان کے مطابق وہ دن کی شروعات اپنے پولس ساتھیوں کی صحت کے مسائل کو حل کرنے سے شروع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سینئر اور ایس پی آلوک راجوریا نے انہیں حوصلہ دیا کہ وہ اپنے میڈیکل تجربے سے پولس افسران و اہلکاروں کو فائدہ پہنچائیں۔ انہوں نےکہا کہ انہیں پولس افسران جو فیلڈ میں کام کررہے ہیں، ان کی صحت کی نگرانی کرنا اور انہیں مشورہ دینا اچھا لگتا ہے۔ بنگال میں ہزاروں پولیس افسران کورونا سے متاثر ہیں۔ کٸی افسران اپنی جان بھی گنواچکے ہیں۔ صرف مالدہ ضلع میں اب تک 250 پولس اہلکار کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، جس میں سے 201 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 156 پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی بھی جوائن کرلیا ہے۔


 ایچ ایم رحمان کے مطابق وہ دن کی شروعات اپنے پولس ساتھیوں کی صحت کے مسائل کو حل کرنے سے شروع کرتے ہیں۔

ایچ ایم رحمان کے مطابق وہ دن کی شروعات اپنے پولس ساتھیوں کی صحت کے مسائل کو حل کرنے سے شروع کرتے ہیں۔


پولیس افسران کے کورونا متاثر ہونے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے کٸی اقدامات اٹھاٸے گٸے ہیں۔ ایچ ایم رحمان نے کہا کہ جن پولس اہلکاروں کی عمر زاٸد ہوچکی ہے، ہم ان سے فرنٹ لائن پر ڈیوٹی نہیں کراتے ہیں اور جو لوگ متاثر ہوچکے ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کے حوصلے کو بلند کریں اور ان اہلکاروں سے مسلسل بات کرتے ہیں۔ فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دینے والے پولس اہلکار کو تمام حفاظتی سامان مہیا کئے جائیں اور ہم 24 گھنٹے ان کو مشورہ دینےکیلئے موجود رہتے ہیں۔ایچ ایم رحمان نے اسی سال فروری میں مالدہ میں اے ایس پی (ہیڈکوارٹر) کے طور پر جوائن کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ میں ایک پولس آفیسر ہوں اور ایک ڈاکٹر بھی ہوں، کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے میں دونوں ذمہ داریوں کو ادا کر رہا ہوں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 08, 2020 04:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading