حیدرآباد:مسلم ڈرائیورسے پولیس نےکہاپاکستان چلے جاؤ،اسدالدین اویسی اس طرح ظاہرکیاردعمل
حیدرآباد ایرپورٹ کے قریب ڈی سی ایم ڈرائیور سبحان کی بُری طرح پٹائی کرنے والے ملازمین پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔سبحان نے اس خصوص میں مجلس کے ہیڈ کوارٹرس دارالسلام پہنچ کر صدر مجلس سے اس بات کی شکایت کی اور کہا کہ ٹریفک پولیس ملازمین نے ان کی بُری طرح پٹائی کی۔ان کو پولیس اسٹیشن لے جاکر تین دن تک اذیتیں دی گئیں اور ان سے کہا گیا کہ پاکستان چلے جائیں۔
حیدرآباد ایرپورٹ کے قریب ڈی سی ایم ڈرائیور سبحان کی بُری طرح پٹائی کرنے والے ملازمین پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔سبحان نے اس خصوص میں مجلس کے ہیڈ کوارٹرس دارالسلام پہنچ کر صدر مجلس سے اس بات کی شکایت کی اور کہا کہ ٹریفک پولیس ملازمین نے ان کی بُری طرح پٹائی کی۔ان کو پولیس اسٹیشن لے جاکر تین دن تک اذیتیں دی گئیں اور ان سے کہا گیا کہ پاکستان چلے جائیں۔
بیرسٹراسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے ڈی جی پی تلنگانہ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد ایرپورٹ کے قریب ڈی سی ایم ڈرائیور سبحان کی بُری طرح پٹائی کرنے والے ملازمین پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔سبحان نے اس خصوص میں مجلس کے ہیڈ کوارٹرس دارالسلام پہنچ کر صدر مجلس سے اس بات کی شکایت کی اور کہا کہ ٹریفک پولیس ملازمین نے ان کی بُری طرح پٹائی کی۔ان کو پولیس اسٹیشن لے جاکر تین دن تک اذیتیں دی گئیں اور ان سے کہا گیا کہ پاکستان چلے جائیں۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اس تعلق سے تلنگانہ کے ڈی جی پی اور سائبرآباد کے کمشنر پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔
His DCM with goods worth 40k was also seized. The goods were damaged due to recent rains. Also spoke to @TelanganaDGP who assured that strict action will be taken.
I met Subhan today. The cops there begged him to not speak up & promised money for his silence. 2/4 pic.twitter.com/SHnZWLVUJl
اس ٹوئٹ میں اسد الدین اویسی نے کہا کہ سبحان کی ڈی سی ایم وین کو پولیس نے ضبط کرلیا۔صدرمجلس نے کہاکہ اس سلسلہ میں انہوں نے ڈی جی پی سے بات بھی کی جنہوں نے سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔صدر مجلس نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ان ملازمین پولیس نے سبحان سے خواہش کی کہ وہ اس بات کی کسی سے بھی شکایت نہ کرے۔پولیس ملازمین نے ان کوخاموشی پر رقم دینے کا بھی وعدہ کیا۔صدر مجلس نے کہا کہ اس طرح کی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہر ملازم پولیس کو فوری طورپر معطل کیاجانا چاہئے اور اس کو سخت سزا دینی چاہئے۔
Also hope @TelanganaDGP will take urgent steps to prevent such police atrocities 4/4
اویسی نے کہاکہ اذیت دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں سائبرآباد کے کمشنر پولیس سے امید ظاہر کی کہ وہ اس معاملہ میں سخت کارروائی کریں گے۔اس نوجوان نے اپنے ویڈیو میں روتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس کی بُری طرح پٹائی کی اور تلگو زبان میں اس کے ساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا۔ایک پولیس ملازم نے ان سے کہا کہ پاکستان چلے جائیں۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔